کھیل
دوسرا ون ڈے : پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، سیریز میں ایک صفر کی برتری سے گرین شرٹس کا مورال ہائی ہے، کپتان بابر اعظم سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔شاہین دوسرے ون ڈے میں آج پھر پروٹیز کے خلاف اڑان بھرنے کو تیار، ایک روز آرام کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
واضح رہے کہ 2 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔ میچ میں بابر اعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 103 جبکہ امام الحق نے 70 رنز بنائے تھے۔پہلے ون ڈے میں 274 رن کا ہدف فہیم اشرف نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر حاصل کیا۔
پاکستان
عمران خان کی 9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرلیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔
عدالت نے عمران خان کی 9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ 9 فوجداری مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں بحال کر دی گئیں۔
یاد رہے کہ عمران خان کی 6 ضمانتیں سیشن عدالت اور 3 ضمانتیں انسداد دہشت گردی عدالت نے خارج کی تھی
پاکستان
ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے،نگران وزیراعظم کا ٹویٹ
یہ مہم ہمارے بچوں کے صحت مند او ر محفوظ مستقبل کےلئے ہمارے عزم کا اظہار ہے

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے،ہم سب مل کرپاکستان کو پولیو سے محفوظ بنائیں گے۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی ملک گیرمہم کا آغاز کیا ہے۔
یہ مہم ہمارے بچوں کے صحت مند او ر محفوظ مستقبل کےلئے ہمارے عزم کا اظہار ہے، آئیں ہم سب مل کر پاکستان کوپولیو سے پاک کرنے کےلئے کام کریں۔
پاکستان
انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگران وزیر اطلاعات
مولانا فضل الرحمان بڑی جماعت کے رہنما ہیں، ان کے بیان کا مناسب جواب الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے، مرتضی سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کے ذمہ دار ہیں، مولانا فضل الرحمان بڑی جماعت کے رہنما ہیں، ان کے بیان کا مناسب جواب الیکشن کمیشن ہی دے سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بڑی جماعت کے رہنما ہیں، ان کا بیان الیکشن کمیشن نے دیکھ لیا ہوگا، وہی اس کا مناسب جواب دے سکتے ہیں۔ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کے ذمہ دار ہیں۔
نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات سدا بہار ہیں اور ان کا مستقبل بہت شاندار ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
صدر مملکت نے جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اورخلیج تعاون کونسل نےآزادتجارتی معاہدہ کوحتمی شکل دے دی
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
اسلام آباد ہائی کورٹ ،عمران خان کی 9 درخواستوں پر ضمانتوں کا آج فیصلہ سنائے گی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر
-
تجارت ایک دن پہلے
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں خود کش حملہ، دو دہشتگرد ہلاک
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج ہونے کا فیصلہ معطل
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ