پاکستان

‏سندھ حکومت کا آٹھویں جماعت تک سکول بند کرنے کا فیصلہ

کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نےکورونا کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک میں اگلے پندرہ روز کیلئےفزیکل کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 5th 2021, 2:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹویٹ میں بتایا  کہ محکمہ تعلیم سندھ نےکورونا کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک 6اپریل سے  اگلے پندرہ روز کیلئےفزیکل  کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل  وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا  کہ تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم ، صحت اور این سی او سی حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں امتحانات سے متعلق امور پر بھی مشاورت ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ین سی اوسی کے اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ تعلیم اورصحت سےمتعلق ملک بھرکی صورتحال کاجائزہ لے کرفیصلہ کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ وزرائے تعلیم ، وزرائے صحت اور این سی او سی کا متفقہ ہو گا۔