Advertisement
پاکستان

وزیرِاعظم آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  آج ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر پریس کانفرنس کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 6th 2022, 3:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرِاعظم آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

ذرائع کے مطابق  وزیرِ اعظم شہباز شریف 3 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے ۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف ملکی معاشی و سیاسی صورتِ حال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اہم فیصلوں سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف پریس کانفرنس میں سائفر کے معاملے اور ایک سیاسی جماعت کی لانگ مارچ کی کال پر پالیسی بیان بھی دیں گے۔

Advertisement