جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرائی اینگولر سیریز  کل سے شروع ہو رہی

نیوزی لینڈ میں سہہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے میچ سے قبل ان ڈور ٹریننگ کی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرائی اینگولر سیریز  کل سے شروع ہو رہی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے میدان میں اترنے کی تیاری کر لی۔ کھلاڑیوں نے کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث ان ڈور ٹریننگ کی۔قومی کرکٹرز نے بیٹنگ اور باولنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹرائی اینگولر سیریز  کل سے شروع ہو رہی ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش 7 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہو گا۔

مجموعی طور پر پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ شاندار ہے قومی ٹیم نے پچیس میں سے پندرہ میچز اپنے نام کر رکھے ہیں جبکہ دس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

بلیک کیپس کے دیس میں قومی ٹیم کو اکثر و بیشتر مشکلات کا سامنا بھی رہا ہے، یہاں قومی ٹیم پانچ میچز میں کامیاب قرار پائی لیکن اس کے برعکس نیوزی لینڈرز نے سات میچ جیت رکھے ہے۔

اسٹیٹس کے مطابق قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو میچ بھی جیت رکھے ہی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ کے میدان کھیلا گیا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی گرین شرٹس کے نام رہا۔

بنگلہ دیش کیخلاف بھی قومی ٹیم کو عددی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پندرہ میں سے تیرہ میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔

 
 

جرم

نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ

والد شوکت مقدم اور انعام الرحیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا  عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد: نورمقدم اور سارہ انعام کے والد نے اتوار کے روز قتل کے مقدمات میں تیزی سے ٹرائل کا مطالبہ کیا تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور مجرموں کا احتساب کیا جائے۔  والد شوکت مقدم اور انعام الرحیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی ۔

 شوکت مقدم نے سارہ انعام کے قتل کی سفاکانہ نوعیت پر روشنی ڈالی اور ذکر کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ نے سارہ کے اہل خانہ کو ان کے غم کی گھڑی میں مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے ابتدائی طور پر عدالتوں کے ذریعے انصاف طلب کیا تھا اور ان سے منصفانہ ٹرائل کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن یہ عمل طول پکڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نور مقدم کے کیس کی ہائی کورٹ نے سماعت کی تھی، جس کے نتیجے میں اس کے قاتل ظاہر جعفر کو سزا سنائی گئی تھی، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سزائے موت سنائی تھی۔  لیکن اب یہ کیس سپریم کورٹ کے زیر غور ہے، اور شوکت مقدم نے تاخیر کی وجہ سے عدالتی نظام پر اعتماد برقرار رکھنے  کے لیے اس کی تیزترین  سماعت کا مطالبہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش مزید مہنگی

مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،اہم اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، دالوں کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا۔

ملک بھرمیں مہنگائی کا جن بے قا بو ہو گیا ، روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، اسلام آباد کے سستے بازار بھی مہنگے ہوگئے ، ملتان میں بھی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ، چکن کی قیمت میں گزشتہ روز کمی دیکھی گئی تھی جبکہ چکن کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تاجر 12 ربیع الاول آنے کی وجہ سے اشیا ئے خوردو نوش مہنگی کر رہے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے موقع پر عید ہو یا شب برات رمضان المبارک ہو یا بقرہ عید تاجر مصنوعی مہنگائی کرنے میں سب سے آگے ہیں ۔

شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو غیر فعال قرار دے دیا ۔

 

شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔پشاورمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا جاسکا، آٹے کی قیمتوں کے بعد دالوں کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے، شہر کی اوپن مارکیٹ میں لوبیا 120 سے 200 روپے، دال ماش کی قیمت میں 28 روپے جبکہ دال  مونگ دال کی قیمت میں 20 روپے اضافہ  دال چنا کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فری اینڈ فئیر الیکشن چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر ہی ممکن ہوسکتے ہیں ، انوارلحق کا کڑ

انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ ہم ذاتی عناد کی وجہ سے کسی کا پیچھا نہیں کر رہے لیکن ہم قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

فری اینڈ فئیر الیکشن چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر ہی ممکن ہوسکتے ہیں  ، انوارلحق کا کڑ

لندن: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اس وقت کرپشن کے ایک مقدمے میں جیل میں ہیں .

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وہ ہزاروں ارکان جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے سیاسی عمل میں اہم کردار ادا کریں گے اور آئندہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان جس میں کہا گیا کہ  ملک میں انتخابات اگلے سال جنوری میں ہوں گے ۔ جس کے بعد پاکستان کی اہم سیاسی جماعتوں نے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔

انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ ہم ذاتی عناد کی وجہ سے کسی کا پیچھا نہیں کر رہے لیکن ہم قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔ عمران خان ہو یا کوئی اور سیاستدان جو اپنے سیاسی طرز عمل سے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے  ہمیں اس کے خلاف  قانون کی بحالی کو یقینی بنانا چاہیے۔ 

پی ٹی آئی نے انوارلحق کاکڑ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  وہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ انہوں نےنگران وزیراعظم  سے فوری وضاحت کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ نگران وزیر اعظم اپنے آپ کو سیاسی سرگرمیوں سے علیحدہ کریں ۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll