اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر سازش کا تانا بانا ہم سے ملے تو ہم سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔ عمران نیازی پاکستان کا سب سے جھوٹا وزیر اعظم ہے۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں اور اگر آڈیو لیک کرنی ہوتی تو ہم اپنی کیوں کراتے ؟
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کر دیا تھا اور صدر نے 20 منٹ میں اسمبلی توڑنے کی سمری منظور کی۔ ہماری سمریاں صدر مملکت کے پاس مہینوں پڑی رہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ نہ جانے کیا کیا الزامات لگائے گئے جس کا کوئی سر تھا نہ پیر اور عمران خان نے ملک کے ساتھ سازش کی۔ آڈیو لیک میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے کھیلنا ہے امریکہ کا نام نہیں لینا۔ انہوں نے قوم کو ایک ہیجانی کیفیت میں مبتلا کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر سازش کا تانا بانا ہم سے ملے تو ہم سزا بھگتنے کے لیے تیار ہیں لیکن آج اس سازش کاتانا بانا عمران خان کے ساتھ مل چکا ہے۔ سازشی ٹولے نے کہا کہ سائفر کے منٹس ہم اپنی مرضی سے بنائیں گے جبکہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے ملک کا وقت برباد کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کے اعتماد کے ساتھ کھیلا گیا اور اتحادی حکومت پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے۔ سائفر کے معاملے پر قوم اور ملک کے ساتھ بدترین بددیانتی کی گئی اور ملکی سالمیت کے ساتھ کھیلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولہ کہہ رہا ہے کہ منٹس ہم بنائیں گے۔ سنگین واردات کی گئی اور کھیل کھیلا گیا لیکن اس سازش کا دور دور تک اس سائفر سے تعلق نہیں۔ یہ بھیانک واقعہ جو پاکستان کے ساتھ پیش آیا جس کی ذمہ داری عمران ٹولہ پر ہو گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ تقریبا 100 ارب روپیہ وفاقی خزانہ سیلاب متاثرین پر خرچ کر چکا ہے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت 70 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ مخیر حضرات کو بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے اور سب اپنے اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔
انہوں نے عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پتھر دل انسان ہے اور انسانوں کے لیے اس کے دل میں کوئی جگہ نہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے جس طرح سیلاب متاثرین کا مقدمہ لڑا میں نہیں لڑ سکتا۔ امریکہ اور چین نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امداد دی لیکن عمران خان نے خارجہ امور میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے اور قوم سے فراڈ کرتا ہے، عمران خان سر سے پاؤں تک فراڈیہ ہے اور عمران خان قوم کو تنہائی میں لے کر گیا جبکہ عمران خان نے فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جبکہ پاک فوج نے دہشت گری کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں۔ عمران خان نے پاک فوج کے لیے نیوٹرل، چوکیدار اور کیا کیا الفاظ استعمال نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر ڈی کوڈ نہیں ہو سکتا، اگر ہوتا تو دوست ممالک سے رابطوں کی دستاویز لیک ہو جائیں۔ وزیراعظم کی سائفر کاپی غائب کر دی گئی اور آڈیو ہر چیز بتا رہی ہے اس کے بعد اور کیا ثبوت چاہیئیں۔ مریم نواز کو عدالت عالیہ نے کلین چٹ دی ہے جبکہ مریم نواز اپنے والد کے ساتھ نیب عدالتوں میں پیش ہوتی رہی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ 4 سال سے بتا رہا تھا کہ عمران خان جھوٹا ترین شخص ہے اور عمران خان کو اپنا چہرہ شیشوں میں دیکھنا چاہیئے۔ کیا ان کی ہمشیرہ کو این آر او میں نے دیا تھا؟ ان کی اپنی حکومت کے دوران ایف بی آر نے علیمہ خان کو این آر او دیا تھا۔ علیمہ خان کے نیویارک اور دبئی میں اثاثے تھے جو ڈیکلیئر نہیں تھے اور چینی کے اسکینڈل میں این آر او تو میں نے نہیں دیا جبکہ چینی اسکینڈل تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے جس میں 50 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کیس کا نیب ترمیم سے کوئی تعلق نہیں اور 190 ملین پاؤنڈ کا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا عمران خان نے ڈالا۔
بھارت اور پاکستان کی حکومتیں فوری جنگ بندی پر متفق ، امریکی وزیر خارجہ کی تصدیق
- an hour ago

پاکستان اور بھارت سیز فائرمعاہدے پر تیار ہو گئے ،ڈونلڈ ٹرمپ
- 2 hours ago

رافیل طیاروں کی تباہی پر مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات
- 2 hours ago

پاک فوج کی جوابی کارروائی ، مقبوضہ کشمیر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک،بھارت کی تصدیق
- 3 hours ago

بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر پر اتفاق،بھارتی وزیر خارجہ
- an hour ago

بھارت نے اگر دوبارہ جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کوئی کسر نہیں چھوڑے گا،رانا ثناء اللہ
- 3 hours ago

وزیر اعلی علی امین کابھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے ورثا کےلیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 2 hours ago

سیز فائر:پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال
- 44 minutes ago

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 5 minutes ago

پاکستان نے اپنی سرحدوں کی بھرپور حفاظت کی ، اسحاق ڈار کی پاک بھارت جنگ بندی کی تصدیق
- an hour ago

190 ملین پاؤنڈ کیس :بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست مسترد
- 2 hours ago

پاکستان کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب، چین کا دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے پر زور
- 4 hours ago