انٹربینک میں ڈالر مسلسل 10 ویں روزسستا ہوا ہے۔


جمعرات کوانٹربینک میں ڈالر1روپے94 پیسے سستا ہو کر222 روپے پرآگیا۔ دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 221 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔10 روز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 17 روپے 77 پیسے نیچے آگئی ہے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 224 روپے کا ہوگیا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/1ib7ME1SpC pic.twitter.com/TDo4CubrMp
— SBP (@StateBank_Pak) October 6, 2022
بدھ کو کاروباری اوقات کار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 225 روپے 64 پیسے سے گھٹ پر 223 روپے 94 پیسے ہوگئی۔
حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ ہفتے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں ساڑھے 5 روپے کم ہوئی ہے۔
چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر کو 200 روپے سے نیچے لایا جائے گا کیوں کہ اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کی قدر حقیقی نہیں۔
اس کےعلاوہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں 8 ایسے بینکوں کی فہرست بھی پیش کی گئی تھی جو ڈالر کی قدر میں پیر پھیر کرکے اربوں روپے کمانے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 2 hours ago

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان ،پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کا فیصلہ
- 4 hours ago

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 2 hours ago

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 10 minutes ago

وزیر اعظم کا این ڈی ایم اے کو صوبوں کی فوری مدد کرنے کا حکم
- 3 hours ago

پانچواں ٹیسٹ : بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دےدی ،سیر یز 2-2سے برابر
- 4 hours ago

دیامر سیلاب: لاپتا افراد کی تلاش ختم، آپریشن اختتام پذیر ، غائبانہ نماز جنازہ ادا
- 4 hours ago

حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- 4 hours ago
صارفین کے لیے اچھی خبر ،یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے متاثر ایک نئے فیچر کا اضافہ
- 4 hours ago

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 3 hours ago

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 3 hours ago