پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو الیکشن کمیشن کے جانبدار فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا، لوگ مشکل میں ہیں، احتجاج ختم کر دیں۔


نااہلی کے بعد اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، اس کیس میں ایک چیز غیر قانونی نہیں نکلے گی کیونکہ ہمارے پاس تمام دستاویزات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ کا قانون توڑا، انہوں نے چار مہنگی گاڑیاں غیرقانونی طور پر نکالی تھیں۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیشہ ہمارے خلاف فیصلے دیئے ہیں، ای وی ایم کے معاملے پر بھی الیکشن کمشنر نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے ملکر الیکشن کمشنر نے ای وی ایم مشین کو مسترد کیا۔
انہوں نےکہا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کابیٹا پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کمشنر کی مدد کے باوجود ن لیگ کوشکست ہوئی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کروڑوں روپے لوٹا کر ہمارے لوگوں کو خریدا گیا، ہم نے 25 مئی کو احتجاج کیا تو پولیس نے بےگناہ شہریوں پر تشدد کیا، میرے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے گئے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ لوگ حکومت میں لیکن ضمنی انتخابات میں پھر بھی ان کو شکست ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل قراردیں گے، مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے اور نوازشریف کو ایک جیسا دکھایا جا رہا ہے، نوازشریف سب سے بڑا چوری ہے،اربوں ڈالر مالیت کے اس کے پاس پلازہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں جب کرکٹ کھیلتا تھا تب ایک فلیٹ خریدا تھا اور اس کی رسیدیں عدالت کو دکھائی جس نے مجھے صادق اور امین قراردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک زندہ ہوں مافیا کا مقابلہ کروں گا،ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے،تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ کروں گا۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل



