Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کا بھارت کو 160 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اکتوبر 23 2022، 7:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کا بھارت کو 160 رنز کا ہدف

 

پرتھ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں  قومی ٹیم کپتان بابراعظم بھارت کے خلاف بغیر کوئی رنز بنائے پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ارشدیب سنگھ کی پہلی گیند پر بابر اعظم کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو دیا تاہم انہوں نے فورا رویو لیا۔ تھرڈ امپائر کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ صاف آؤٹ تھے۔

بعد ازاں بھارتی پیسرز ارشدیب اور بھونیشور کمار سیم اور سوئنگ بولنگ سے قومی بیٹرز کو دباو میں باندھے رکھا کہ اس دوران رضوان ارشدیب کی گیند پر تھرڈ میں میں کیچ دے بیٹھے۔

سلامی بیٹرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور افتخار احمد نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 60 رنز تک پہنچا دیا ہے۔

گیاروہویں اوور کے لیے بھارت کی جانب سے اسپنر ایشون بولنگ کے لیے جنہیں افتخار احمد نے میچ کا پہلا چھکا جڑ دیا۔

بھارت کی جانب بارہویں اوور کے لیے اکثر پٹیل کو لایا گیا۔ افتخار احمد نے انہیں ایک اوور میں تین چھکے لگا کر اپنی ففٹی مکمل کی۔ انہیں اگلے اوور میں محمد شامی نے آؤٹ کیا۔

افتخار کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب اور حیدر بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر نواز نے آ کر دو چوکے لگائے تاہم ان کا سفر بھی جلد ہاردیک پانڈیا نے 9 اسکور پر ختم کر دیا۔

اس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بہتر اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ سے سیریز کھیل کر آئے ہیں جو بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگی، آج کے میچ میں قومی ٹیم 3فاسٹ باولرز اور2اسپینرز کے ساتھ گراونڈ میں اتریں گے، انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، ہم تیار ہیں کھیل دلچسپ ہوگا۔

بھارت کے خلاف قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ  محمد رضوان ،شان مسود ، افتخار احمد، آصف علی ، حیدر علی شاداب خان، محمد نواز،  شاہین شاہ افریدی، نسیم شاہ اور حارث روف میدان میں اتریں گے۔

بھارتی ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل اور روی چندرن آشوین شامل ہیں، جبکہ محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ بھی بھارتی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آچکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ بار آمنے سامنے آچکے ہیں، پاکستان نے تین، بھارت نے سات میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ دونوں ٹیموں میں ایک میچ ٹائی ہوا۔

پاکستان کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بارش اور موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں، جتنا بھی میچ ہوگا اس کیلئے مکمل تیار ہیں، وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ کس کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں، انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی دن کچھ بھی ہو سکتا ہے، کسی کھلاڑی کا پتہ نہیں ہوتا کہ کون سا کھلاڑی چل جائے۔

جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستانی بالرز کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، ایشیا کپ میں کمزوریوں اور صلاحیتوں کا پتہ چلا تھا پاکستان کی بالنگ کے ساتھ ان کے بلے بازوں کو آؤٹ کرنا ہے۔

Advertisement
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 2 دن قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 5 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 5 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 4 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 5 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 2 دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 4 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 2 دن قبل
Advertisement