Advertisement

پاک بھارت ٹاکرا، افتخار احمد کی دھواں دار ففٹی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف دس اوورز کے اختتام پر دو وکٹیں کھو کر 60 رنز بنا لیے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 23rd 2022, 7:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک بھارت ٹاکرا، افتخار احمد کی دھواں دار ففٹی

پرتھ کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں  قومی ٹیم کپتان بابراعظم بھارت کے خلاف بغیر کوئی رنز بنائے پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

ارشدیب سنگھ کی پہلی گیند پر بابر اعظم کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو دیا تاہم انہوں نے فورا رویو لیا۔ تھرڈ امپائر کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ صاف آؤٹ تھے۔

بعد ازاں بھارتی پیسرز ارشدیب اور بھونیشور کمار سیم اور سوئنگ بولنگ سے قومی بیٹرز کو دباو میں باندھے رکھا کہ اس دوران رضوان ارشدیب کی گیند پر تھرڈ میں میں کیچ دے بیٹھے۔

سلامی بیٹرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور افتخار احمد نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 60 رنز تک پہنچا دیا ہے۔

گیاروہویں اوور کے لیے بھارت کی جانب سے اسپنر ایشون بولنگ کے لیے جنہیں افتخار احمد نے میچ کا پہلا چھکا جڑ دیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بہتر اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ سے سیریز کھیل کر آئے ہیں جو بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگی، آج کے میچ میں قومی ٹیم 3فاسٹ باولرز اور2اسپینرز کے ساتھ گراونڈ میں اتریں گے، انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، ہم تیار ہیں کھیل دلچسپ ہوگا۔

بھارت کے خلاف قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ  محمد رضوان ،شان مسود ، افتخار احمد، آصف علی ، حیدر علی شاداب خان، محمد نواز،  شاہین شاہ افریدی، نسیم شاہ اور حارث روف میدان میں اتریں گے۔

بھارتی ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل اور روی چندرن آشوین شامل ہیں، جبکہ محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ بھی بھارتی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آچکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔

پاکستان اور بھارت ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ بار آمنے سامنے آچکے ہیں، پاکستان نے تین، بھارت نے سات میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ دونوں ٹیموں میں ایک میچ ٹائی ہوا۔

پاکستان کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بارش اور موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں، جتنا بھی میچ ہوگا اس کیلئے مکمل تیار ہیں، وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ کس کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں،

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی دن کچھ بھی ہو سکتا ہے، کسی کھلاڑی کا پتہ نہیں ہوتا کہ کون سا کھلاڑی چل جائے۔

جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستانی بالرز کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، ایشیا کپ میں کمزوریوں اور صلاحیتوں کا پتہ چلا تھا پاکستان کی بالنگ کے ساتھ ان کے بلے بازوں کو آؤٹ کرنا ہے۔

Advertisement
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 4 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 4 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
Advertisement