دیوالی تحائف کی تقسیم کامقصد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ سید احسان اللہ وقاص،سینئرنائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان


الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پرسکھرکے500سیلاب متاثرہ ہندو خاندانوں میں فوڈ پیکجز،ہائی جین کِٹس، جوتوں کے جوڑےاورمچھردانیاں تقسیم کی گئیں جبکہ شرکاء کے لئے کھانے اور بچوں کے لئے فری ٹک شاپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے،
ایسے افراد جو کسی بھی وجہ سے ان سے محروم ہیں ہمیں انکی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کرشامل ہونا چاہیئے۔ انھوں نے بتایا کہ تقسیم کے عمل کو منظم طریقے سے چلانے کے لئے علاقے کا سروے کرنے کے بعد مستحق افراد کوپہلے سے ہی کوپن جاری کردیئے گئے تھے۔

سینئر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے ہندو محب وطن ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ معاشرے میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ مذہبی منافرت کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جائے اور رواداری ومذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ملک میں حالیہ سیلاب نے جہاں وطن عزیز کے ایک تہائی حصے کو متاثر کیا ہے وہیں سندھ میں بسنے والی ہندو کمیونٹی بھی شدید متاثر کیا ہے۔

ایسے میں ہم پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جہاں ہم دیگر پاکستانیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں وہیں اس کمیونٹی کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فاٹا اور خیبر پختونخوا میں نا گہانی آفات کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیاں ہوں یا الفلاح الخدمت سکالر شپس کے تحت تعلیمی معاونت،

تھر پارکر میں صاف پانی اور صحت کی سہولیات ہوں یا مواخات پروگرام کے تحت روزگار کی فراہمی،کفالت یتامیٰ پروگرام کے ذریعے یتیم بچوں کی کفالت سے لے کر سماجی خدمات میں وہیل چیئرز، ونٹر پیکج، کرسمس، گُڈ فرائیڈے اور دیوالی جیسے تہوارپر تحائف کی تقسیم تک، الخدمت ہر موقع پر اپنے دائرہ کار میں ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں نظر آتی ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایسی تقریبات دنیا کے لئے ایک پیغام ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کو نہ صرف حقوق حاصل ہیں بلکہ ایک روادار معاشرے میں لوگ ایک دوسرے کی خوشی غمی کے ساتھی بھی ہیں۔اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر خصوصی تقریبات کے انعقاد سے انہیں تحفظ کا احساس ہوا ہے۔
یہ ایک کوشش ہے جس سے معاشرے میں بین المذاہب یکجہتی اور مثبت روایات کو فروغ ملے گا۔اقلیتوں میں الخدمت کے کام کو مزید موثر بنانے اور اقلیتوں کے ساتھ مل کر اُن کے مسائل کو حل کرنے کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت باقاعدہ ”الخدمت اقلیتی ونگ“ بھی موجود ہے۔جس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان، کراچی اور اسلام آباد سے عیسائی، ہندو اور سکھ ممبران شامل ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت دیوالی کی مناسبت سے سندھ کے علاقوں سکھر ،کندھ کوٹ ،تھل، جیکب آباد،میر پور خاص، عمر کوٹ اور ٹنڈو الہ یار کے مختلف مندروں میں تحائف تقسیم کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ان تقریبات میں مجموعی طور پر 2ہزار فوڈ پیکجز،37سو جوتوں کے جوڑے اور 2 ہزار مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔
تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئرنائب صدر سید احسان اللہ وقاص، الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کے صدر مامون رشید، نائب صدر حارث مسعود، الخدمت اقلیتی امور سکھر کے ذمہ دار روپ چند عرف نانو، سینئر مینجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی،الخدمت اقلیتی امور کے مینجر شنکر لال اورالخدمت کے مقامی ذمہ داران سمیت ہندوبرادری کے معززین نےکثیر تعداد میں شر کت کی.

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago


