کراچی : سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کاکہنا ہے کہ ارشد شریف کینیا میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔
ارشد شریف کی موقت کی تصدیق ان کی اہلیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کر دی گئی ہے ، جویریہ صدیقی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے انھیں بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں مار دیا گیا ہے، انہوں نے اپیل بھی کہ پرائیویسی کا خیال رکھا جائے ، ارشد شریف کی اسپتال کی کوئی تصاویر نہ جاری کی جائیں۔
I lost friend, husband and my favourite journalist @arsched today, as per police he was shot in Kenya.
— Javeria Siddique (@javerias) October 24, 2022
Respect our privacy and in the name of breaking pls don't share our family pics, personal details and his last pictures from hospital.
Remember us in ur prayers. pic.twitter.com/wP1BJxqP5e
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، اس وقت مزید کوئی تفصیل نہیں ہے، ہائی کمیشن حکام سے مزیدمعلومات حاصل کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے اور پھر کینیا چلے گئے تھے۔
ارشد شریف کو 23 مارچ 2019 میں صحافت میں ان کی خدمات کی بنا پر صدر پاکستان سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملا تھا۔
سینئر صحافیوں کی جانب سے بھی ارشد شریف کی کینیا میں موت کے حوالے سے دکھ اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے ۔
جی این این کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے اپنے پیارے دوست کی اچانک موت کو ناقابل یقین قرار دے دیا ۔ انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹس میں سوگوار خاندان کے لیے دلی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔
حکومت نے تصدیق کی کہ ارشد شریف شہید ہو گیا؟ وہ بے وفا نہیں اپنے بیوی بچوں ، فیملی ہم کو تنہا چھوڑ کر @arsched نہیں جا سکتا۔ آپ کو غلطی بھی لگ سکتی ہے
— Arif Hameed Bhatti (@arifhameed15) October 24, 2022
Unbelievable. May Allah rest the soul of Arshad Sharif in peace. Ameen. https://t.co/l6ELwdCCYK
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 24, 2022
Extremely sad to hear the devastating news about Arshad Sharif. May his soul rest in peace.. Thoughts and prayers with his family.
— Shahzeb Khanzada (@shazbkhanzdaGEO) October 23, 2022
Arshad Sharif …..??? https://t.co/5blUTTXUNK
— Waseem Badami (@WaseemBadami) October 23, 2022

انسانیت کیخلاف جرائم کیس: عدالت نے مفرور وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم دے دیا
- 34 منٹ قبل

ججز کے استعفے پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، خواجہ سعد رفیق
- 4 گھنٹے قبل

ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرول پر لیوی میں ایک 60 پیسےفی لیٹرکا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے نام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش،10ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 5 گھنٹے قبل

بنگلا دیش کی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو انسانیت سوز جرائم پر مجرم قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے بس خوفناک حادثے کا شکار،42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل

نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
- 18 منٹ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 11 منٹ قبل











