صدر، وزیراعظم کا صحافی ارشد شریف کی المناک موت پر گہرے دکھ و افسوس کااظہار
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سئینر صحافی و اینکر ارشد شریف کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ارشد شریف کی موت کی افسوسناک خبر سے دکھ ہوا۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد شریف کے اہلخانہ کو تعزیت بھی پیش کی ۔
I am deeply saddened by the shocking news of journalist Arshad Sharif's tragic death. May Allah SWT grant him a place in Heaven. My deep condolences and prayers for the bereaved family.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 24, 2022
صدر مملکت عارف علوی نے ارشد شریف کی وفات کو پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان قرار دے دیا، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ارشد شریف کے اہل خانہ بشمول ان کے چاہنے والوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔
Arshad Sharif’s death Is a great loss to journalism and Pakistan.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 24, 2022
May his soul rest in peace and may his family, which includes his followers, have the strength to bear this loss
إِنَّا لِلّهِ وانا الیہ راجعون
واضح رہے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف نیروبی میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ارشد شریف کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کر دی گئی ہے۔
کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، اس وقت مزید کوئی تفصیل نہیں ہے، ہائی کمیشن حکام سے مزیدمعلومات حاصل کر رہے ہیں۔

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 14 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 15 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 14 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 17 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 15 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 17 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 17 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 10 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل











