اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اگلے اڑھائی سال کارکردگی کے قرار دے دیئے،انہوں نے کہاکہ اڑھائی سال میں عوام کو حقیقی کارکردگی نظرآئےگی ، پارٹی رہنما اور ترجمان گراں فروشی، مہنگائی پر نظر رکھیں،مہنگائی کیخلاف ہماری حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا،اجلاس میں شہزاداکبر نے بنیادی اشیائے خورونوش کے حوالے سے قانون سازی پر بریفنگ دی ، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری حکومت بنیادی اشیا کے حوالے سے قانون سازی کررہی ہے۔
حماد اظہر نے اجلاس کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی ، وزیراعظم نے گزشتہ ڈھائی سال میں حکومتی کامیابیوں کو اجاگرکرنے کی ہدایت دیدی، وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔
ترجمانوں نے گھبرانے کی اجازت مانگنے والی خاتون کی کال کا تذکرہ چھیڑدیا،شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم صاحب!آپ نے گھبرانہ نہیں والی کال سنی اور تسلی سے جواب دیا،وزیراعظم نے کہاکہ اپوزیشن کو مزید دبانے کی ضرورت نہیں ،وہ پہلے ہی دب چکی،عوام کو بتائیں کہ ٹیکس محصولات نے ریکارڈ توڑ دیا، زیادہ ٹیکس جمع ہوگا تو عوام کی زندگیاں آسان بنانے کا موقع ملے گا۔
وزیراعظم نے حماد اظہر کو معاشی اشاریوں کی سمری ترجمانوں کو دینے کی ہدایت کی ،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ آپ نے عوام سے منسلک ہو کر دل جیت لیا،آپ جو بھی بات کررہے تھے، حقیقت پسندانہ بات تھی،لوگ سنناچاہتے ہیں امید ہے یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 گھنٹے قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 2 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- 3 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 24 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 2 گھنٹے قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 2 دن قبل





