جی این این سوشل

پاکستان

آئی جی پنجاب کا کریمنل کیسز والے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہور: آئی جی پنجاب انعام غنی نے کریمنل کیسز والے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کریمنل کیسز والے ایس ایچ اوز کو کل تک عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی جی پنجاب  کا کریمنل کیسز والے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ
آئی جی پنجاب کا کریمنل کیسز والے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق  آئی جی پنجاب  انعام غنی کا بڑا فیصلہ، کریمنل کیسز والے ایس ایچ اوزکو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔آئی جی پناجب انعام غنی کا کہنا ہے کہ   کریمنل کیسز والے ایس ایچ اوز کو کل تک عہدوں سے ہٹا دیا جائے، ایس ایچ او کی تعیناتیوں کومزید شفاف بنانے کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی جاری کردیں ۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ  ایسے افسران جن کےخلاف کریمنل کیسز زیر سماعت ہیں انہیں ہرگز ایس ایچ او نہ لگایا جائے،   جن کا سروس ریکارڈ خراب ہےانہیں ہرگز ایس ایچ او نہ لگایا جائے، جس افسر نےبطور تفتیشی دو برس کام نہ کیا ہو اسے ایس ایچ اونہ لگایا جا ئے،  ایس ایچ او کو تین ماہ سے پہلے عہدے سے ہٹانے سے قبل آرپی اوز سےاجازت لینا ہوگی اور  تمام افسران  ان ہدایات کےتحت ایس ایچ او زکی تعیناتی یقینی بنائیں۔انعام غنی کا کہنا تھا کہ  گائیڈ لائنز سے انحراف پر متعلقہ افسران کو ہر صورت جوابدہ ہونا پڑے گا، کانسٹیبل سے لے کر آفیسرتک جس پرپر ایف آئی آر درج ہوگی اسے معطل کیا جائے، متعلقہ افسر مقدمہ سے بری ہونے تک معطل ہی رہے گا۔

تفریح

فلموں  کی ناکامی پر باتھ روم میں جا کرروتا رہا ، شاہ رخ خان 

کنگ خان نے مزید کہا کہ  انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلموں  کی ناکامی پر باتھ روم میں جا کرروتا رہا ، شاہ رخ خان 

بالی وڈ کے سپر اسٹار اور کنگ  شاہ رخ خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں کی ناکامی پر  کئی بار باتھ روم  جاکرتے تھے ۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز  شاہ رخ خان نے دبئی میں ہونے والے گلوبل فریٹ سمٹ  میں شرکت کی جہاں انہوں نے سامعین کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی زندگی میں ہونے والی ناکامیوں پر کھل کر بات کی.
سمٹ کے دوران شاہ رخ نے سامعین سے کہا کہ ’ہر انسان کو چاہیے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے، اس کی وضاحت کیلئے شاہ رخ نے اپنی  مثال دیتے ہوئے کہا کہ  اگر میری کوئی  فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھاپاتی تو ایسا اس لیے نہیں کہ اس  کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ یہ فلم اپنے ناظرین  کو خود سے جوڑے رکھنے میں ناکام رہی‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کبھی ناکام ہوجائیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کی جاب یا آپ کا کام غلط ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ جس ماحول میں کام کررہے ہیں آپ  اسے سمجھ نہ پائے ہوں، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ لوگ آپ کے کام پر کس طرح کے  ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، اگر میں ان لوگوں کیلئے  جن کی میں ملازمت کرتا ہوں جذبات پیدا نہیں کر سکتا  تو میرا پروڈکٹ  چاہے جتنا بھی شاندار ہو  اچھا نہیں ہوسکتا۔
 شاہ رخ کی وضاحت پر ان سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اپنے کام پر تنقید کررہے ہیں ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے تنقیدکو محسوس کرنے سے  بھی نفرت ہے،  میں اپنے باتھ روم میں بہت  رویا کیوں کہ میں لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتا تھا  لیکن اس کے باوجود  آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ دنیا آپ کے خلاف نہیں ہے،  آپ کی فلم آپ کی وجہ سے ناکام نہیں ہوئی نہ ہی دنیا نے  آپ کے خلاف سازش کی بلکہ آپ نے اس فلم کو اچھا نہیں بنایا، آپ نے  اسی سوچ کے ساتھ  آگے بڑھنا ہوگا۔
کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ  چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ  زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا   ہے، آپ خود کو  اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے

۔
کنگ خان نے مزید کہا کہ  انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ  چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ  زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا   ہے، آپ خود کو  اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے‘۔ 
واضح رہے کہ  بالی وڈ سپر اسٹارشاہ رخ خان جلد ہی اپنی  نئی فلم ’  کنگ ‘ میں نظر آئیں گے جس میں  ان کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم کا شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کی کیمروں سے نگرانی کرنے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف  ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

 اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم  نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے لہٰذا شوگر ملز اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کی جانب سے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو سکے اور قیمتوں میں توازن رہے، جبکہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے، فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سب ڈرامہ بازی ہورہی ہے، سابق وفاقی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے،  فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سب ڈرامہ بازی ہورہی ہے لیکن 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی بھی کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کی لیکن بیرون ملک سے پاکستانی معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے، دیگر ممالک اپنے کام سے کام رکھیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو بہت جگہ ہورہی ہے، کوئی آواز کیوں نہیں اٹھاتا، عافیہ صدیقی کے کیس پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی، فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تو کوئی خط نہیں لکھا گیا، کیا امریکا کو پاکستان میں دہشت گردی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے پاکستان میں کہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے سب ڈرامہ کررہے ہیں، ہر ماہ کال تبدیل ہوتی رہتی ہے، تاریخ تبدیل ہوئی تو کوئی حیرت نہیں ہوگی، ابھی نومبر میں کال ملی ہے یہ پھر جنوری میں جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال کر مراعات لی جارہی ہیں اور یہ ان کی آخری کال ہے، اسمبلیوں کو مداخلت روکنے کیلیے فرنٹ فٹ پر کردار ادا کرنا ہوگا، بتایا جائے علی امین گنڈاپور آج کیا پیغام لے کر اڈیالہ گئے۔

سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو کوئی اجازت نہیں دی جائے کہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے، یہ ہماری ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان آج یہاں پر کھڑا ہے، آپ تجاویز دیں، مداخلت برادشت نہیں ہوگی۔ بانی کا سودا کرکے پی ٹی آئی رہنما ریلیف مانگ رہے ہیں، یہ اپنے بانی کے لیے مزید مشکلات پیدا کررہے ہیں، پی ٹی آئی میں مخصوص ٹولہ اور ان کے بچے پیسے کمارہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 24 نومبر کو ہی کیوں احتجاج کی کال دی کیوں کہ 25 کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی تاہم 24 نومبر کو کوئی رہائی نہیں مل رہی ہے جب کہ جیسے 26ویں ترمیم آئی ویسے ہی 27ویں ترمیم بھی ٹھوک بجاکر ہوجائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll