جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئےکینیا سے درخواست کردی

پاکستان نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیےکینیا سے درخواست کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئےکینیا سے درخواست کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا سے درخواست کی ہے، وزیراعظم نےکینیا کے صدر ولیم روٹو سے ضابطےکی کارروائی جلد مکمل کرنےکی درخواست کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق کینیا کے صدر  ولیم روٹو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ حکومت پاکستان کینیا کے حکام کے ساتھ ارشد شریف کی میت لانےکے لیے متحرک ہے، نیروبی میں پاکستانی ہائی کمیشن کینیا کی حکومت سے اس عمل کو تیز کرنےکے لیے رابطے میں ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق  اسلام آباد میں قائم مقام سیکرٹری خارجہ رضا بشیر نےکینیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں واقعےکی اہمیت سے آگاہ کیا، قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے ارشد شریف کی میت جلد بھجوانےکی درخواست کی، قائم مقام سیکرٹری خارجہ نےقومی اسمبلی کی خارجہ کمیٹی کو بھی اس معاملے پر بریفنگ دی۔

پاکستان

نیب نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عاسی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جج ناصر جاوید نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی استدعا کی گئی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر محمود نے کہا کہ نیب شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ر یفرنس چند سال قبل دائر کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے سوا کسی پارٹی نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، بیرسٹر گوہر

ہم پارلیمنٹ میں رہیں گے اور مسائل کا حل ڈھونڈیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے سوا کسی پارٹی نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں لیکن کسی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی طرح صاف شفاف اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں لیکن کسی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی طرح صاف شفاف اور آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے،  ہم نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر الیکشن میں حصہ لینے والوں کیلئے شیڈول دیا،ہم نے اپنی ووٹر لسٹ بھی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دی، ہمارا انٹراپارٹی الیکشن صاف شفاف ہوا ہے۔ اب تو ضمنی انتخابات بھی ہو چکے ہیں،چاہتے ہیں ہمیں بلے کا انتخابی نشان واپس ملے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کےلئے ہم نے تین چیزوں کو مد نظر رکھا سب سے پہلے الیکشن کمشن کے 23 نومبر 2023 کے آرڈر کا جس میں انہوں نے ہمیں 20 دن کا وقت دیا تھا کہ ہم انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے اس آرڈر میں جن تحفظات کا ذکر کیا گیا تھا ہم نے وہ مد نظر رکھا، پھر الیکشن کرانے کے بعد الیکشن کمیشن کا جو آرڈر آیا ہم نے اس کو بھی مد نظر رکھا، پھر آخر میں سپریم کورٹ نے 13 جنوری کو جو آرڈر جاری کیا ہم نے اس کو بھی مد نظر رکھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہ پی ٹی آئی انٹر اپارٹی الیکشن پر آج مختصر سماعت ہوئی ، 3 مارچ کے الیکشن سے متعلق ہمیں نوٹس موصول ہوا تھا،جس میں صرف سماعت کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ڈاکیو منٹ سے متعلق نوٹس بھیجا تھا، الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات ہیں۔ہمارے پاس اعتراضات آئے تو اس کا جواب دیں گے

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پی ٹی آئی کو بلے کا نشان بھی واپس ملنا چاہیے، ہمارے ساتھ  انصاف ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسمبلیوں سے استعفیٰ  کی تجویز پر واضح جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہم پارلیمنٹ میں رہیں گے اور مسائل کا حل ڈھونڈیں گے۔ جنرل الیکشن میں ہم ثابت قدم رہے اور دو تہائی اکثریت حاصل کی، الیکشن سے قبل ہم سے بلے کا نشان چھین لیا گیا اور پارٹی لیڈرز کو جیل میں رکھا۔ فل الحال کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہو رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر دیا

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ ہر جماعت سے اتحاد ہو سکتا ہے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ ہر جماعت سے اتحاد ہو سکتا ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر وکلا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان ہمارے چئیرمین تھے چئیرمین ہے اور چئیرمین رہیں گے اس میں کوئی دو آراء نہیں ہے، انہوں نے بہت کوشش کی جلدی جلدی سزائیں سنا کر تاکہ عمران خان سے ہمیں دور رکھا جاسکے مگر میں واضح کردوں کہ عمران خان ہمارے لیڈر تھے لیڈر ہے اور وہی تاحیات چئیرمین رہیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی، جیل انتظامیہ سے طے ہوا تھا کہ چھ وکلا ملاقات کریں گے، جیل انتظامیہ نے جمعرات والا دن ملاقات کیلئے ختم کردیا تھا۔ کل کی طرح آج بھی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، عمران خان سے انتظار پنجوتھا کی ملاقات ہونا ضروری تھی، آج صرف چھ وکلا کو ملنے کی اجازت ملی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بےبنیاد مقدمے میں بند کر رکھا ہے، نیب کا ادارہ صرف بانی پی ٹی آئی کو سزا دلوانے کیلئے ہے۔ نواز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو کھلی چھوٹ ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نیب کیس میں جیل میں ہیں۔ عمران خان نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے کہ کیسے ایف آئی اے اور نیب سیاسی انتقامی کارروائیاں صرف میرے ہی خلاف عمل میں لا رہا ہے۔ 

 بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کردیا ہے۔ یہ بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے کون سے کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے، کسی ادارے یا سیاسی جماعت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہور کی تنظیم پر ہماری توجہ ہے، اس کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی بنائیں گے جس میں سلمان اکرم راجا کا بڑا کردار ہوگا۔ نوازشریف، شہباز شریف، عبدالعلیم خان اور عون چوہدری  فارم 45 کے مطابق لاہور سے الیکشن ہار چکے ہیں۔

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ اگر کوئی مذاکرات ہوئے تو میڈیا کو آگاہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری ہے، امید ہے ہم اور مولانا فضل الرحمان اکٹھے ہوجائیں گے، الائنس کو مکمل کرنے کے ہم بہت قریب ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، ہمیں جلسوں کی اجازت بھی نہیں دیتے اور کہتے ہیں شکوہ بھی نہ کریں، تحریک انصاف ایک بڑی جماعت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll