ارشدشریف کی شہادت کو کوئی اور رنگ دینےکی کوشش نہ کریں۔


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ ارشدشریف نےاپنی جان حق کیلئےدی ہے انکا قتل کیا گیا اس شہادت کو کوئی اور رنگ دینےکی کوشش نہ کریں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مراد سعید نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں ان کی جلاوطنی سے لےکر تمام واقعات اور شواہد پیش کریں گے ہم اپنے ملک کیلئے خاموش ہیں، ہمیں قانونی راستہ لینے دیں۔
ارشد شریف نےاپنی جان حق کیلئےدی ہے۔میرےبھائ کا قتل کیاگیاہےاس کی شہادت کوکوئ اور رنگ دینے کی کوشش نہ کریں۔ ہم جوڈیشل کمیشن کےسامنےان کی جلاوطنی سے لیکر شہادت تک کے تمام واقعات اور شواہد پیش کرینگے۔ ہم اپنے ملک کیلئے خاموش ہیں ہمیں قانونی راستہ لینے دیں
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) October 24, 2022
فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت ارشدشریف کے معاملے پر بڑے پیمانے پر تحقیقات کا مطالبہ کرےگی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی دھمکی دیتےہیں کرتے کیوں نہیں ہو اب وہ حالات نہیں ہیں کہ آپ کو کوئی تحفظ دے گا کسی نے اسلام آباد آکر قانون توڑا تو گرفتاریاں ہوں گی۔
قبل ازیں وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ میں واقعہ حادثاتی لگتا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر معاملے کو دیکھ رہی ہیں، حکومت معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے گی۔

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 8 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 9 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 8 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل