لاہور : سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی میت قائدِ اعظم ہسپتال سے پمز ہسپتال منتقل کر دی گئی۔


جی این این کے مطابق صحافی ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال میں کیا جائے گا ۔ پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرے گی۔
ترجمان کے مطابق ارشد شریف شہید کے پوسٹ مارٹم کے لیے پمز ہسپتال میں ڈاکٹر فرخ کمال کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
ارشد شریف کا جسدِ خاکی پمز منتقل کرنے سے قبل مقتول کے اہلِ خانہ بھی قائدِ اعظم اسپتال پہنچے۔
دوسری جانب ارشد شریف کے قتل پر وزارت داخلہ نے 3 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی اور لیفٹننٹ کرنل شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا جائے گی ، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن تحقیقاتی کمیٹی کی معاونت کرے گا، کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کرکے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو 23 اکتوبر کو کینیا میں قتل کیا گیا ۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔
ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن گئے تھے اور پھر کینیا چلے گئے تھے۔
فیملی ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نمازِ جنازہ کل (جمعرات کو ) دن 2 بجے شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی جائے گی۔

معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق
- 39 منٹ قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 14 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 15 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 13 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 16 منٹ قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 15 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 13 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 13 گھنٹے قبل

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز
- 10 منٹ قبل

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی
- 31 منٹ قبل

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- 25 منٹ قبل