راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاست کا فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے، نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا، اسی طرح حکومت سے الیکشن کی تاریخ لی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ارشد شریف پر مریم کے ٹوئٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پر ساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمعرات کو 2 بجے فیصل مسجد میں شہید کا نماز جنازہ پڑھیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جمعے کو 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے ظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے، پر امن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ راناثناء اللہ جسے ایئرپورٹ جانے کی ہمت نہیں ہوئی، اگر اس نے طاقت استعمال کی تو اسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔
جمعرات کو 2بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔جمعےکو11بجے لبرٹی چوک لاہور سےظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے۔راناثناءاللہ جسےایرپورٹ جانےکی ہمت نہیں ہوئی،اگراسنےطاقت استعمال کی تواسے بھاگنےکی بھی مہلت نہیں ملےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 26, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ سے لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لانگ مارچ کا آغاز لاہور سے ہوگا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی شک میں نہ رہے کہ ملک اس وقت مشکل میں ہے ، ہماری حکومت میں تین بار لانگ مارچ ہوئے ، لانگ مارچ لبرٹی چوک سے اسلام آباد جائیگا ۔

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 15 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 11 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 15 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 14 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 15 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 11 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 13 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 14 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 12 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 16 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 11 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 11 hours ago