میلبورن : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ، آئرلینڈ نے انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے دی ، انگلینڈ کو 33 گیندوں پر53 رنز درکار تھے لیکن بارش نے انگلینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ انگلینڈ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 14 اعشاریہ 3 اوورز میں 5 وکٹوں پر 105 رنز بنا لیے تھے۔
بارش کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا جس میں انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست ہوئی۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔ آئرلینڈ کی ٹیم 19.2 اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، آئرش کپتان اینڈی بالبرنی 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کے لورکان ٹکر 34، کرٹس کیمفر 17، پال اسٹرلنگ 14 اور گیرتھ ڈیلانی نے 12 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اور لیئم لیونگسٹن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
AN HISTORIC WIN FOR IRELAND ?#T20WorldCup | #IREvENG pic.twitter.com/QvLpQYRpSL
— ICC (@ICC) October 26, 2022
واضح رہے کہ بارش کی وجہ میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا اور بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے بھی شروع ہوا تھا۔
انگلینڈ نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا نے آئرلینڈ کو ہرایا تھا۔

پاکستان اور چین کا اشتراک، تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
- 16 minutes ago

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے
- 6 minutes ago

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 hours ago

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- 2 hours ago

معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق
- 2 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 14 hours ago

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی
- 2 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 14 hours ago

امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی
- an hour ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 14 hours ago

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز
- 2 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 14 hours ago