"ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے گولی ماری گئی" فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز پریس کانفرنس میں دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی شہادت ایک حادثہ نہیں ہے ،
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف ایک ایماندار ، نڈر اور بہادر تھا، ارشد شریف کی گاڑی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ،
ارشد شریف کا قتل ہوا ہے سازش پاکستان میں تیار کی گئی، ارشد شریف کے قتل کے شواہد مٹادیے گئے ہیں، ارشد شریف کا کوئی لیپ ٹاپ نہیں ملے گا۔
انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف ایک ایماندار ، نڈر اور بہادر تھا، ارشد شریف کی گاڑی کو کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ،
ارشد شریف کا قتل ہوا ہے سازش پاکستان میں تیار کی گئی، ارشد شریف کے قتل کے شواہد مٹادیے گئے ہیں، ارشد شریف کا کوئی لیپ ٹاپ نہیں ملے گا۔
ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے یا پھر قریب سے مارا گیا ہے، ارشد کو 20گولیاں نہیں بلکہ سینے اور سر پر لگی ہیں، دو گولیاں قریب سے ہی لگ سکتی ہیں،
کہانی سنائی گئی کہ بچے کو اغواء کیا گیا، گاڑی کا تعاقب کیا گیا، لیکن گاڑی رکی نہیں، فائرنگ کی گئی۔
اگر بچہ گاڑی میں تھا تو دنیا کی کوئی پولیس اس طرح گولیاں نہیں چلاتی ۔خرم اور وقار نامی اشخاص کے نام آرہے ہیں،یہ میرا اور آپ کے بس کا کام نہیں ہے،
یہ کوئی سیاستدان کا کام نہیں ہے، کہ وہ کینیا کے شہر میں دو گھنٹے دور ایک فارم ہاؤس ارینج کرے ، ارشد شریف کو ایک فارم ہاؤس میں چھپایا گیا،
اور پھر حادثہ پیش آجائے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے ساتھ کھڑے ہونے کی قیمت کیا دینی ہے، وہ پہاڑ میں گئی، میں نے ویڈیو بنا کے نام دے دیے ہیں،
مقامی اور بین الاقوامی سطح پر نام دے دیے ہیں، میں اس پر ملین خرچ کرچکا ہوں، اگر مجھے گولی لگی تو تم بھی آئندہ پانچ گھنٹوں میں مارے جاؤ گے، بھلے کتنے طاقتور لوگ ہوں۔
میں بتاتا ہوں کہ یہ سازش کہاں سے شروع ہوئی، ارشد شریف پر ایف آئی آرز کٹی، ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا اور یہاں سے جانے پر مجبور کیا۔
یہاں سے نکال دیا گیا اور وہ دبئی پہنچا، کہا گیا اسٹیبلشمنٹ یا کسی ادارے نے دبئی پولیس پر پریشر ڈالا اور نکلوا دیا، یہ بھی جھوٹ ہے، اس کا ویزہ تھا تو وہ دبئی رہا۔
پھر ارشد شریف جس پر وہ بھروسہ کررہاتھا، میں اس بارے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی بتا چکا ہوں،عمران خان جو مارچ کرنے جا رہے ہیں
میں کلیئر کٹ بتا دوں مجھے اس مارچ میں جنازے اور خون نظر آرہا ہے، میں اپنے پاکستانیوں کو کسی لیے نہیں مرنے دوں گا۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان سے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل
ارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا
- 18 منٹ قبل
حکومت اگر اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو پالیسیاں بہتر ہوتیں ، بلاول بھٹو زرداری
- 31 منٹ قبل
وزارت مذہبی امور نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا
- 37 منٹ قبل
سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناد ی، 6 خارجی ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا
- 16 منٹ قبل
بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ
- 4 گھنٹے قبل
سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا
- ایک گھنٹہ قبل
راکھی ساونت پاکستان آ نے کو تیار مگر کس سے ملنے؟اداکارہ نے بتا دیا
- 3 گھنٹے قبل
لیبیا کشتی واقعے میں ملوث انسانی اسمگلر گوجرانوالہ سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ مل کر کام کرے گا ، دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل