عمران خان اور پرویز الٰہی کا ارشد شریف قتل کی شفاف جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ارشد شریف قتل کی شفاف جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔


یہ مطالبہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ارشد شریف کی والدہ، بیوہ اور دیگر لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر بات چیت کی گئی جب کہ لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی معاشی صورتحال کو خراب قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔
عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی سے بات چیت کے دوران کہا کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی کیلئے جہاد ہے، عوام کا جوش وخروش بتا رہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- ایک گھنٹہ قبل

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 2 گھنٹے قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 26 منٹ قبل

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 2 گھنٹے قبل

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 4 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 9 منٹ قبل

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- ایک گھنٹہ قبل