اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کو نمازِ جنازہ کے لیے گھر سے فیصل مسجد پہنچا دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں 2 بجے ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی ۔ ان کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔
اس موقع پر فیصل مسجد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، فیصل مسجد کے اطراف وفاقی پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات ہیں جب کہ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی جنازہ گاہ میں پہنچ چکی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید بھی جنازہ گاہ پہنچ چکے ہیں ان کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی شخصیات، صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد وہاں پہنچ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ارشد شریف کی میت کو کینیا سے پاکستان لایا گیا جس کے بعد پمز اسپتال اسلام آباد میں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے تھے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 hours ago



