راولپنڈی : آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ میرے پاس معلومات کی بنیاد پر بتا سکتا ہوں کہ ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا۔


تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کہا کہ ارشد شریف بہت قابل اور محنتی صحافی تھے ، ان کی سیاسی آراء سے کچھ احباب کو اختلاف کی گنجائش ہے لیکن ان کی کام کے ساتھ لگن سے انکار نہیں ۔ میرے پاس معلومات کی بنیاد پر بتا سکتا ہوں کہ ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے خاندان میں غازی بھی ہیں اور شہید بھی ، جب وہ یہاں تھے تو ان کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ تھا ، جب وہ باہر گئے تو وہاں سے بھی ان کا رابطہ تھا بلکہ اس مہینے بھی انہوں نے رابطہ رکھا اور وہ واپس آنے کی خواہش کا اظہار بھی کررہے تھے۔
ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ کینیا میں اس کی انکوائری ہورہی ہے ، میں اپنے ہم منصب سے رابطے میں ہوں، ان کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق شناخت کی غلطی کے باعث حادثہ پیش آیا، اس پر ہم اور حکومت پاکستان مکمل مطمئن نہیں ، اسی لئے حکومت نے ایک ٹیم بنائی ہے جو تحقیقات کرنے کینیا جائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پر حکومت نے جوڈیشل کمیشن بھی بنایا ہے ، میں نے جوڈیشل کمیشن سے دانستہ طور پر آئی ایس آئی کے ممبران کونکالا تاکہ قوم کے سامنے غیر جانبدار اور شفاف نتائج سامنے آئیں ۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- an hour ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 4 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 4 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 4 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago





