جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کا ایک اور ضمنی الیکشن، این اے45 کرم میں پولنگ

 کرم کے حلقہ این اے پینتالیس میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کا ایک اور ضمنی الیکشن، این اے45 کرم میں پولنگ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

کرم میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق الیکشن کی مانیٹرنگ کےلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں۔

این اے 45کرم میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جے یو آئی کے جمیل خان میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ جماعت اسلامی کے شیر محمد خان بھی میدان میں ہیں۔یہ سیٹ پی ٹی آئی کے ایم این اے فخرزمان کااستعفی منظورہونے کی وجہ سےخالی ہوئی تھی۔

تجارت

 رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.45فیصد اضافہ

ادارہ شماریات کےمطابق   4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.45فیصد اضافہ

 رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران برآمدات میں 13اشاریہ 45فیصد اضافہ ہوگیا۔  

ادارہ شماریات کےمطابق   4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات کا حجم 9 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا ۔

 رپورٹ کےمطابق  اکتوبر میں مجموعی برآمدات میں سالانہ 10.64 فیصد کا اضافہ  ہوا، اکتوبر میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا،ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 4.90 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔   

رواں مالی سال پہلے 4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات میں 5.17 فیصد اضافہ ہوا،4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات کا حجم 17 ارب 85 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں  درآمدات کا حجم 16 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا ،اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 8.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،اکتوبر میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال اکتوبر میں درآمدات کا حجم 4 ارب 86 کروڑ ڈالر تھا، ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں درآمدات میں 3.93 فیصد کمی ریکارڈ  کی گئی،ستمبر میں مجموعی درآمدات 4 ارب 65 کروڑ ڈالر تھیں ۔   

رپورٹ کےمطابق  رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی ہوئی،جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 6 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد رہا، گزشتہ سال اسی عرصے تجارتی خسارہ 7 ارب 39 کروڑ ڈالر تھا، اکتوبر میں تجارتی خسارے میں سالانہ 31.09 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، اکتوبر میں تجارتی خسارہ 1 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ سال اکتوبر میں تجارتی خسارہ 2 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زائد تھا،ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں تجارتی خسارے میں 19.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی، سجدے کی جگہ بھی نظر نہیں آتی تھی،علی محمد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک  کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جیل غیر انسانی سلوک رکھا جا رہا ہے،ان کے  کمرے میں اتنا اندھیرا تھا کہ ان کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کمرے کی  بجلی 5 روز سے بند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟ علی محمد خان نے  مزید کہا کہ  جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ حکومت کیلئے  سوال اٹھایا کہ  آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟ اس کا جواب کون دے گا؟

 علی محمد خان  نے مزید کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، کملا ہیرس

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، کملا ہیرس

امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق سے بالکل نابلد ہیں۔

ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ میں ریپبلکن امیدوار کو باور کرانا چاہتی ہوں کہ امریکی قانون میں خواتین کو اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزادی حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے۔

ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان میرے خیال میں ہر ایک کے لیے توہین آمیز ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll