پاکستان
صدف نعیم کی شہادت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ
راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔
پنجاب حکومت نے خاتون صحافی صدف نعیم کی شہادت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
سینئر صوبائی وزیر راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا جس میں صدف نعیم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
راجہ بشارت نے کہا کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے افسران شامل ہوں گے، کمیٹی رپورٹ جلد پیش کرے گی۔
راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔
پاکستان
توشہ خانہ ٹوکیس: عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 12 نومبر کو ہو گی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے اس حوالے سے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
دنیا
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اطراف لوہے کی باڑ لگا دی گئی، سیکیورٹی ہائی الرٹ
سیکیورٹی کے پیش نظر امریکی صدارتی ہاؤس،میں 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی
واشنگٹن : امریکا کے صدارتی انتخابات 2024 میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وائٹ ہاؤس کے ارد گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
واشنگٹن کی سڑکوں اور گلیوں میں پولیس اہلکار اور پولیس موبائلز گشت کر رہے ہیں، اور کیپیٹل ہل کی عمارت کے ارد گرد بھی حفاظتی رکاوٹیں اور باڑ لگائی گئی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔ اس کے علاوہ، اوریگن، پنسلوینیا اور کیلیفورنیا جیسے اہم ریاستوں میں بھی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی انتخابات کے دوران ریاست جارجیا کے فلٹن کاؤنٹی کے پانچ پولنگ اسٹیشنز پر بم کی افواہیں پھیلی تھی، جس کے نتیجے میں دو پولنگ اسٹیشنز سے ووٹرز کا انخلا کیا گیا۔ اس افواہ کے باعث ووٹنگ کے عمل میں کچھ تاخیر بھی ہوئی، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پا لیا۔
دوسری جانب مختلف امریکی ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اب سے کچھ دیر قبل کے نےنتائج کے مطابق ری پبلکن امیدوارٹرمپ 230 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور ان کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے محض 40 ووٹ درکار ہیں، جبکہ ان کی حریف امیدوار کملا ہیرس ابھی تک 205 ووٹ ہی حاصل کر سکی ہیں۔
دنیا
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کردیا
ووٹ ڈالنے کےلیے سابق صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بچے بھی پولنگ اسٹیشن آئے
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کردیا۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ ہے،امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پولنگ کے دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا، امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے علاقے پام بیچ کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا،ووٹ ڈالنے کےلیے سابق صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بچے بھی پولنگ اسٹیشن آئے۔
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا