الیکشن کال ہونے پر پنجاب اور پختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل کردیں گے‘ ملک جن حالات سے آج گزر رہاہے اس سے پہلے کبھی نہیں گزرا‘ فوری انتخابات ملک کے لیے ناگزیر ہیں۔ رہنماء تحریک انصاف اسد عمر کی پریس کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں نئے الیکشن کی تاریخ ملنے پر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا، اسد عمر کہتے ہیں کہ الیکشن کال ہونے پر پنجاب اور پختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پس پردہ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،
نئے الیکشن کی کال ہی سے ملک بحران سے نکلے گا کیوں کہ ملک جن حالات سے آج گزر رہاہے اس سے پہلے کبھی نہیں گزرا، اس لیے فوری انتخابات ملک کے لیے ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان فوج کے خلاف نہیں،
نہ کبھی فوج کے خلاف بولے، ہم نہیں چاہتے ایسی حکومت ہو کہ ڈی جی آئی ایس آئی پریس کانفرنس کریں، یہ خود مان رہے ہیں کہ نئے الیکشن میں امپورٹڈ حکومت کا صفایا ہوجائے گا،
لانگ مارچ ڈی چوک نہیں جائے گا باقی کہیں بھی جاسکتے ہیں، عوام مکمل حقیقی آزادی کے لیے تیار ہیں، پوری قوم موبلائز ہوچکی ہے، لانگ مارچ میں بےتحاشا مخلوق آرہی ہے،
مارچ کا ٹارگٹ شفاف الیکشن ہے، قوم کو بیدار کرنے کا لانگ مارچ کا مشن مکمل ہوگیا، قوم کی بیداری نیا پاکستان ہے، پاکستان کے مستقبل کے فیصلے اب صرف عوام کریں گے، امریکہ، برطانیہ یا بند کمروں میں نہیں ہوں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ ایک طرف کہہ رہے ہیں 200لوگ نکل رہے ہیں ،دوسری طرف عدالت سے رجوع کرلیا، اگر 200 لوگ نکل رہے ہوتے تو اسلام آبادکو کنٹینرز سے بند نہ کر دیا جاتا،
حکمرانوں کو نظر آرہا ہے کہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں، عمران خان میں عوام کو موبلائز کرنے کی صلاحیت ہے، جتنی بھی طاقت استعمال کر لیں ذہنوں کو تبدیل نہیں کر سکتے،
جس دن عمران خان اسلام آباد پہنچے گا، اس دن عوام کا سمندر ہوگا، نوازشریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ جی ٹی روڈ بدل چکی ہے، یہ وہ جی ٹی روڈ نہیں جو آپ چھوڑ کر گئے تھے، کوئی لندن امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے اسی عوام سے ووٹ لیتے ہیں اسی کو جتھے کہتے ہیں، جو غلطی سے وزیر اعظم بن گئے ،
ان کو خود یقین نہیں کہ وہ اس عہدے پرہیں، ہمارے ملک میں جمہوری نظام صرف کاغذ پر ہے، ہم پہل نہیں کریں گے ،یہ حکومت بیرونی مداخلت سے آئی،
ملک جن حالات سے آج گزر رہاہے اس سے پہلے کبھی نہیں گزرا، فوری انتخابات ملک کے لیے ناگزیر ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں مداخلت کی بات تسلیم ہوئی تھی،
افواج پاکستان کی ملک کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ملکی ادارے اسلحہ سے مضبوط نہیں ہوتے مضبوط قوم پیچھے ہوتی ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد طریقہ الیکشن ہے۔

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 6 گھنٹے قبل

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 5 گھنٹے قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 5 گھنٹے قبل

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 9 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 9 گھنٹے قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 4 گھنٹے قبل

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 6 گھنٹے قبل

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل