جی این این سوشل

پاکستان

فیصل واوڈا نے عمران نیازی کے کہنے پر پریس کانفرنس کی، رانا ثناء اللّٰہ کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ سے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے عمران نیازی کے کہنے پر پریس کانفرنس کی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل واوڈا نے عمران نیازی کے کہنے پر پریس کانفرنس کی، رانا ثناء اللّٰہ کا دعویٰ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ فیصل واوڈا کو بغیر نوٹس پارٹی سے نکالنے کا ڈرامہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی پریس کانفرنس میں قتل و غارت اور جنازے ہی جنازے کی بات حکومت کو خوفزدہ کرنے کے لیے تھی تاکہ ہم ان کے مطالبات مان لیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا سوال جواب میں پریس کانفرنس کور نہیں کرسکے، فتنہ فساد مارچ سے عوام نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جگہ کہتے ہو چوکیدار کی تنخواہ بند کرنی ہے، دس منٹ بعد چوکیدار کے پاؤں پڑتے ہو اور کہتے ہو، خدا کے واسطے چوکیدار صاحب ہماری بات مان لو۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اسے چاہیے کہ مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ کر قانون اور آئین کے تابع آکر سیاسی قوتوں کے ساتھ بیٹھے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی بدتمیزی، بدتہذیبی پر معذرت کرے، پاکستان کو افراتفری اور انارکی کی نہیں اتفاق کی ضرورت ہے۔

جرم

افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ، عالمی ادارہ صحت

 طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ، عالمی ادارہ صحت

افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ ہو گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  عبوری افغان حکومت کی گرفت کی کمزوری نمایاں سامنے آنے لگی جس کے بعد افغانستان میں افیون کی کاشت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ 

 طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے ۔ 

 منظم حکمت عملی نہ ہونے کے باعث شمال مشرقی افغانستان میں افیون کی کاشت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،  کسانوں کے لیے متبادل روزگار کی عدم دستیابی بھی افیون کی کاشت  اضافہ کا سبب بن رہا ہے ۔ 

  بدخشاں صوبہ میں کسانوں پر ظلم بھی پائیدار حل کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ،  منافع بخش افیون منڈی میں قیمتیں $730 فی کلو تک پہنچ گئیں ۔ 

 غیر قانونی منشیات کی تجارت، افغان حکام کی ناکامی کے باعث عالمی سطح پر منشیات سے وابستہ مسائل کو بڑھا رہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، تعلقات میں فروغ کا عندیہ

 ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان نے افغانستان میں امریکی مشن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور افغان اتحادیوں کے محفوظ انخلاء میں تعاون فراہم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی  صدر منتخب ہونے  پر مبارکباد، تعلقات میں فروغ کا عندیہ

 پاکستان کی جانب سے  ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر پر مبارکباد دی گئی ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا خطے پر گہرا اثر رہا ہے ،  پاکستان کی جانب سے امید کی جارہی ہے  کہ نئی امریکی انتظامیہ باہمی احترام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گی ۔ 

پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرے گی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے ہماری کوششوں کو سراہا جائے گا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں پاکستان نے افغانستان میں امریکی مشن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور افغان اتحادیوں کے محفوظ انخلاء میں تعاون فراہم کیا۔

 پاکستان کے داخلی چیلنجز کا سبب زیادہ تر گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیاں رہی ہیں، جس نے ملک کو معاشی بحران اور عالمی تنہائی کی طرف دھکیل دیا۔

 موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے عالمی تعاون اور مالی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

 پاکستان عالمی سطح پر اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، اور ملک کی بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے اصلاحات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ عالمی امن اور معاشی تعاون جیسے مشترکہ امور پر مثبت بات چیت کے لیے تیار ہے اور ملکی مفادات کو ترجیح دینے والے آزاد موقف پر قائم ہے۔

 ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے، پاکستان ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے اور عالمی سطح پر ایک مستحکم اور ترقی یافتہ شراکت دار بننے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستانی عوام اس بات پر اعتماد ہیں کہ  صحیح حکمت عملی اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ملک پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین  پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے، بشریٰ بی بی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین  پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواستیں دوبارہ ٹرائل کورٹ بھیج دیں اور کہا کہ ٹرائل کورٹ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرے۔
درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے  وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے،اس مو قع پر سپیشل پراسیکیوٹر نیب امجد پرویز اور رافع مقصود عدالت پیش ہوئے ۔
دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے، بشریٰ بی بی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں وہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان کی درخواست سے متعلق بھی ہدایت دے دیتے ہیں عدالت فیصلہ کر دے۔
عدالت نےفریقین  کے دلائل سننے کے بعد  استفسار کیا کہ اگر ٹرائل کورٹ سے بریت کی درخواست خارج ہو جاتی ہے تو پھر یہ جانیں ان کے مسائل جانیں . 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll