جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم آج چین میں مصروف دن گزاریں گے

بیجنگ: دو روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود وزیراعظم محمد شہباز شریف آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم آج چین میں مصروف دن گزاریں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  چین میں صدر شی جن پنگ اور اپنے چینی ہم منصب لی کیچیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم  کی چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے مابین سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون میں مزید فروغ کے لیے بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ چین کا پہلا دورہ ہے ۔ 

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل وفد بھی دورے پر موجود ہے ۔ 

 

دنیا

امریکا کے بارڈرز کو محفوظ بنانے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر قائم ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کے امریکا آنے کے خلاف بالکل نہیں ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ امریکا آئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کے بارڈرز کو محفوظ بنانے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر قائم ہوں ، ڈونلڈ ٹرمپ

صدارتی انتخابات جیتنےکے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے اور انہیں امریکا سے نکالنے کے اپنے بیانات پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو اپنا پہلے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کے بارڈرز کو محفوظ بنانے اور تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے بیانات پر قائم ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق لوگوں کی ملک بدری کی قیمت کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ یہ قیمت کی بات نہیں ہے، خاص کر ایسے وقت میں جب لوگوں کو قتل کیا جائے اور منشیات گینگ ملک کو تباہ کررہے ہیں تو ایسے میں لوگوں کو واپس جانا ہوگا اور اس کے سوائے کوئی اور راستہ نہیں۔ 

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کے امریکا آنے کے خلاف بالکل نہیں ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ امریکا آئیں۔ 

 ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں تارکین وطن کی تعداد لاکھوں میں ہےاور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ لوگوں کو ملک بدر کرنے کے پلان میں حکومت کو معاشی اور نقل و حمل کے چیلنجز درپیش ہونگے۔ 

واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں تارکین وطن کی امیگریشن روکنے اور غیر قانونی رہائش پذیر لوگوں کو نکالنے کی بات کرتے رہےہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاوّنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سوالنامہ فراہم

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاوّنڈ کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو سوالنامہ فراہم

190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 342 کا سوال نامہ فراہم کر دیا گیا
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فراہم سوال نامے میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سے متعلق 79 سوالات پوچھے گئے ہیں، سوال نامہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں ان کے وکیل سلمان صفدر نے وصول کیا۔
اس موقع پر نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے 11 نومبر کو 342 کے سوال نامے کے جواب عدالت میں جمع کروائے جائیں گے،بعد ازاں  عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش  برسانے کا فیصلہ

سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش  برسانے کا فیصلہ

لاہور میں فضائی آلودگی اوراسموگ کی بگڑتی ہوئی  صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد  نمی  کا امکان ہے۔

سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا۔

اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، جبکہ مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll