جی این این سوشل

دنیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق سابق صدر  ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کمیٹی کو دینے سے متعلق عدالتی فیصلہ معطل کردیا گیا ہے۔

امریکی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جب تک میرٹ پر حکم کے لیے درکار معلومات نہ ہوں، فیصلہ معطل رہے گا ۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی کمیٹی 10 نومبرتک اپنے دلائل دے، اس کے فوری بعد فیصلہ سنائے۔

 گزشتہ ہفتے فیڈرل اپیل کورٹ نے انٹرنل ریونیو سروس  ( Internal Revenue Service) کو دستاویزات کمیٹی کو دینے کی اجازت دی تھی۔

عدالتی حکم سے 8 نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے دستاویزات جاری ہونے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں ایمرجنسی اپیل دائر کی تھی۔

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 2.76فیصد کمی ریکارڈ ہو گئی،ایک ہفتے کے دوران برطانوی برینٹ کی قیمت 2ڈالر9سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کی 73.54ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.10فیصد کمی ریکارڈہوئی،ایک ہفتے کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 24سینٹ کم ہو گئی،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 70.12ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا

اگست میں ڈاکو شاہد لُنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی محکمہ داخلہ کے نمبر پر مبینہ کال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا

راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیا۔ 

شاہد لنڈ اشتہاری ڈاکو کی فہرست میں سب سے پہلے نمبرپر موجود تھا۔ ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق ہلاک اشتہاری ڈاکو کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام تھا اور ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل، اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا،ہلاک ڈاکو شاہد لُنڈ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکیاں دیتا تھا۔

خیال رہے کہ اگست میں ڈاکو شاہد لُنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کی محکمہ داخلہ کے نمبر پر مبینہ کال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی تھی۔ شاہد لنڈ نے گفتگو میں کہا تھاکہ میں شاہد لُنڈ بات کررہا ہوں لسٹ میں میرا نام سب سے پہلے ہے، اصل جو ملزم ہیں ان کے نام نہیں ہیں، انعام کے اعلان والی فہرست درست نہیں اسے دوبارہ بنائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش  برسانے کا فیصلہ

سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش  برسانے کا فیصلہ

لاہور میں فضائی آلودگی اوراسموگ کی بگڑتی ہوئی  صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد  نمی  کا امکان ہے۔

سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا۔

اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، جبکہ مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll