لانگ مارچ کا شیڈول ایک بارپھر تبدیل ، عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے
لاہور : پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر جاری حقیقی آزادی لانگ مارچ کے روٹ کے بعد راولپنڈی پہنچنے کا دن بھی تبدیل ہو گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے ۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے جبکہ 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 2, 2022
دوسری جانب تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے چھٹے دن کا آغاز گوجرانوالہ میں بائی پاس سے ہو گا جہاں تحریک انصاف کے کارکنان کو 11 بجے تک پہنچنے کہ ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔
عمران خان آج گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے تک اپنی رہائش زمان پارک سے گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہوں گے ۔ عمران خان راولپنڈی بائی پاس گوجرانوالہ سے لانگ مارچ قافلہ کی قیادت کرینگے۔
گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
New schedule of historic Haqeeqi Azadi March! #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/MozUJuW9U3
— PTI (@PTIofficial) November 1, 2022
یاد رہے کہ عمران خان کا حکومت مخالف لانگ مارچ گزشتہ جمعے لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہوا تھا۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 16 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 14 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 13 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل





