Advertisement

پاکستان اگلے مرحلے میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ صورتحال واضح ہوگئی

پاکستان اگر اپنے دونوں میچز جیت بھی جائے تو اسے جنوبی افریقا یا بھارت کی آخری میچز میں اپ سیٹ شکست درکار ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 3rd 2022, 12:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اگلے مرحلے میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ صورتحال واضح ہوگئی

 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف بھارت کی جیت نے پاکستان کے اگلے مرحلے تک رسائی کے چانسز کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں انڈیا نے چار میں سے تین میچز جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تین میچز میں پانچ پوائنٹس ہیں۔ پاکستان ٹیم 3 میچز میں 2 پوائنٹس ہی حاصل کرسکی ہے۔ 

پاکستان اپنا اگلا میچ جمعرات کو جنوبی افریقا سے سڈنی میں کھیلے گا اور یہ میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہوجائیںگے جبکہ جنوبی افریقا کے 5 اور انڈیا کے 6 پوائنٹس ہوں گے۔ گروپ کے آخری میچز اتوار کو ہوں گے جس میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈز، بھارتی ٹیم زمبابوے اور پاکستانی ٹیم بنگلا دیش سے مقابلہ کریگی۔ 

بھارت اور جنوبی افریقا کے کیلئے آخری میچز آسان ہیں اور اگر کوئی اپ سیٹ نہ ہوا تو بھارت کے 8 اور جنوبی افریقا کے 7 پوائنٹس ہوجائیں گے اور اس صورت میں پاکستان بنگلہ دیش سے جیت بھی گیا تو اگلے راونڈ تک نہیں پہنچ پائے گا کیونکہ اس کے پوائنٹس 6 ہی رہیں گے ۔

پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ بھارت یا جنوبی افریقا اپنا آخری میچ ہارے مگر اس سے پہلے پاکستان کو اپنے دونوں میچز جیتنا ہونگے۔ پاکستان کیلئے ایک صورتحال یہ بھی نکل سکتی ہے کہ جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کا میچ واش آؤٹ ہوجائے ایسے میں جنوبی افریقا کے پوائنٹس 6 رہیں گے تاہم اس کا نیٹ رن ریٹ 2.722 اس وقت پاکستان کے 0.765 سے کافی بہتر ہے۔ اس صورت میں پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ، جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے میچ کے بعد ہونا ہے جس سے پاکستان کو اپنے نیٹ رن ریٹ کے ہدف کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ایڈیلیڈ میں موسم صاف رہیگا جس کا مطلب یہ ہے کہ بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں اور مکمل میچ کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ اگر پاکستان جنوبی افریقا سے نہیں جیتتا تو پھر اگر مگر کا کھیل نہیں رہ پائے گا۔

Advertisement
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 2 دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'،  عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی

  • 3 دن قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 2 دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

  • 3 دن قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 2 دن قبل
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 2 دن قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ

  • 3 دن قبل
Advertisement