جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم چین کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چین کا دوروزہ کامیاب سرکاری  دورہ  مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم چین کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق دورۂ چین میں صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین، پاکستان کے مالی استحکام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ ہر قسم کا اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے، چین نے علاقائی سفارتکاری میں ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی ہے۔

دورۂ چین میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبوں کو فوری اپ گریڈ کرنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں گے۔

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر ،وزیر اعظم کی صحافیو ں کے عالمی دن پر ان کے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پختہ یقین رکھتی ہے کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی جمہوری استحکام کی ضمانت فراہم کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر ،وزیر اعظم کی صحافیو ں کے عالمی دن پر ان کے  مسائل حل کر نے کی  یقین دہانی

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اقدامات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کریں گے تاکہ صحافی اہم مسائل پر آزادانہ رپورٹنگ کرسکیں ، اور پاکستانی قوم کو سچائی سے مستفید کریں ۔ 

انہوں نے صحافیوں، میڈیا ورکرز، ادیبوں اور کیمرہ مینوں کو خراج تحسین پیش کیا اور سچائی کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا کہ پاکستان کا آئین آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے، قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے۔میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم میڈیا کو آئین کے مطابق آزاد، خود مختار اور متنوع بنانے کیلئے ماحول تشکیل دینے کے عزم کے ساتھ آزادی صحافت کا دن منا رہے ہیں ، آزادی صحافت کا عالمی دن ہمیں اپنے ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، یہ دن صحافیوں کیلئے ایک محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کی یاد دہانی کراتا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحافت اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کی بنیاد اور شہری حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرے میں حق کی آواز ہے۔

انہوں نے میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اجتماعی کردار پر زور دیا کہ وہ میڈیا کے ہموار کام کو یقینی بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پختہ یقین رکھتی ہے کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی جمہوری استحکام کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا چلاس بس حادثے پر اظہار افسوس

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری 
 کا چلاس  بس حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll