جی این این سوشل

پاکستان

ملک بھر میں کل سے بارشوں کا  نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات    کاکہنا ہے کہ   کل سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں کل سے بارشوں کا  نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات  نے ملک بھر میں کل سے  بارشوں  کا نیا سلسلہ  شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے ۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ہے ، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 4 نومبر سے ملک میں داخل ہو گا اور بارشوں کا سلسلہ 4 روز تک جانے رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں 4 نومبر سے 7 نومبر تک بارشوں کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج آئندہ  بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

پاکستان

نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، وزیر اطلاعات

عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیاربنانا وقت کا تقاضا ہے، کوئی بھی شخص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

اسلام آباد میں نیشنل یوتھ سمٹ 2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑنے کہا کہ تقریب میں شریک تمام مندوبین کوخوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان کے بہترین، ہنرمندنوجوان تقریب میں موجود ہیں۔

عطاتارڑنے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ایک خواب پررکھی گئی، علامہ اقبال کے خواب کوقائداعظم نےتعبیردی، نوجوانوں نے قائداعظم کے کندھے سے کندھا ملا کرآزادی حاصل کی، حکومت نوجوانوں کوسپورٹ کرے گی ، وزیراطلاعات نے کہا کہ نوجوانوں نے گلی گلی، قریہ قریہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کا نعرہ پہنچایا، اللہ کا شکر ہے پاکستان ہنرمند نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کررہی ہے۔

عطا تارڑنے کہا کہ حکومت نوجوانوں کوبااختیاربنانے کے اقدامات کررہی ہے، موسمیاتی تغیرات کے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں۔  ملکی معیشت کی بہترکیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔

انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شکص یا قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ ہم ہر فورم پر نوجوانوں کی نمائندگی کررہے ہیں، نوجوان ملک کی ترقی کے لیے پرعزم رہیں، نوجوانوں کو باختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے، اقوام عالم فلسطینیوں کی نسل کشی کورکوانے کیلئے اپنا کردارادا کرے، پاکستان 1967سے پہلے والی فلسطینی ریاست کی بحالی چاہتاہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کردیا

ووٹ ڈالنے کےلیے سابق صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بچے بھی پولنگ اسٹیشن آئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کردیا

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

امریکا میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ ہے،امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پولنگ کے دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا، امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے علاقے پام بیچ کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالا،ووٹ ڈالنے کےلیے سابق صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بچے بھی پولنگ اسٹیشن آئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کے بارے میں کیا کہا؟

ماہرہ خان نے لندن میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی فلم کی کچھ تفصیلات بھی بتائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماہرہ خان نے  ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کے بارے میں کیا کہا؟

سپر اسٹار ماہرہ خان نے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں برطانوی دارالحکومت لندن میں موجود ہیں، جہاں ان کی اور ہمایوں سعید کی آنے والی فلم کی شوٹنگ بھی جاری ہے۔

ماہرہ خان نے لندن میں ہونے والی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی فلم کی کچھ تفصیلات بھی بتائیں۔


انہوں نے بتایا کہ وہ اور ہمایوں سعید آنے والی فلم ’لو گرو‘ (Love Guru) کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں ، انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی رومانوی کامیڈی ہوگی۔

ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی فلم ’لو گرو‘ کو عید الفطر پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اس کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے۔

ان سے قبل ہمایوں سعید بتا چکے ہیں کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے، انہوں نے ستمبر 2023 میں بتایا تھا کہ اداکارہ کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر سے شروع کی جائے گی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Murtaza ali shah (@murtazaviews)

’لو گرو‘ سے قبل دونوں 2015 کی رومانوی فلم ’بن روئے‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

مذکورہ فلم کے ذریعے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک دہائی بعد ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

’بن روئے‘ میں دونوں کی جوڑی کو سراہا گیا تھا، دونوں اداکاروں کی مذکورہ فلم کے علاوہ بھی دیگر فلمیں اور ڈرامے شوٹنگ کے مراحل میں ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll