حکومت سے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے اداروں کی نجکاری وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر خزانہ
25 کروڑ کی آبادی کو حکومت براہِ راست روزگار فراہم نہیں کر سکتی، اس کے لیے نجی شعبے کو فعال بنانا ہوگا،وزیر خزانہ


اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے اداروں کی نجکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے ملکی معیشت کی بہتری اور خسارے میں چلنے والے اداروں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے 24 سرکاری اداروں کو نجکاری کمیشن کے سپرد کر دیا گیا۔ مستقبل میں مزید اداروں کی نجکاری بھی متوقع ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی کوششوں سےمختلف سرکاری اداروں کے خسارے میں کمی آئی ہے۔ حکومت معاشی بہتری کے لیے مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی ادارں کی گورننس میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں نجی شعبے سے بھی لوگوں کو گورننس میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں تعینات کیے جانے والے چیئرپرسن یا چیئرمین کا تعلق نجی شعبے سے ہے تاکہ پیشہ ورانہ مہارت سے فائدہ اٹھایا جا سکے، بعض ایسے ادارے جو مسلسل خسارے میں جا رہے تھے انہیں بند کیا جا چکا ہے یا بند کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرہ ملازمین کو پیکیج دیے گئے ہیں۔
وزیرِ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت نجکاری کی پالیسی پر گامزن ہے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور فرسٹ ویمن بینک کی شفاف انداز میں نج کاری کی گئی، وزیرِ اعظم کی ہدایت ہے کہ نجکاری کے عمل کو مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ 25 کروڑ کی آبادی کو حکومت براہِ راست روزگار فراہم نہیں کر سکتی، اس کے لیے نجی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، کچھ کمپنیوں کے منافع میں کمی واقع ہوئی تاہم مجموعی طور پر اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 11 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل







