جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا افغانستان کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

ایڈیلیڈ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو جیت کیے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا، افغانستان کی جانب سے بیٹنگ جاری ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا افغانستان کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری میچ میں افغانستان کی جانب سے بیٹنگ جاری ہے  اور اب تک دوکھلاڑیوں کے نقصان پر51 رنز  بنا لیے ہیں ۔ 

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔

آسٹریلوی بیٹر گلین میکس ویل نے 32 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 45، ڈیوڈ وارنر اور اسٹوائنس نے 25 ،25 رنز بنائے۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو مایہ ناز بلے باز آرون فنچ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم محمد نبی کی قیادت میں میدان میں اتری ۔

دوسری جانب آج پہلےکھیلے گئےگروپ 1 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 نومبرکو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل میچ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 13نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
 

پاکستان

عدالتی احکامات کے باوجود بانی چیئرمین سے ملنے نہیں دیا گیا، عمر ایوب

جیل حکام انڈرٹیکنگ چاہتےہیں کہ ملاقات میں سیاسی گفتگونہیں کریں گے، اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالتی احکامات کے باوجود بانی چیئرمین  سے  ملنے نہیں دیا گیا، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر شبلی فراز، اسد قیصر اور زرتاج گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جیل حکام نےتین گھنٹےانتظارکروایا، جیل حکام انڈرٹیکنگ چاہتےہیں کہ ملاقات میں سیاسی گفتگونہیں کریں گے، ادارے بھی ہمیں لکھ کر دیں کہ وہ سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے، ہم بھی پھر لکھ کردیں گے بانی سےسیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کےباوجود بانی سےملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہم اپنے سیاسی قیدیوں کوسلیوٹ کرتے ہیں، آج ہماری بڑی اہم میٹنگ ہونا تھی، سب لوگ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔ بانی پی ٹی آئی کےسیل کی بجلی بند کی گئی، عمران خان کو پانی نہیں دیا جاتا، بشریٰ بی بی کےکھانےمیں ہارپک ملایا گیا،بانی پی ٹی آئی کوغیرمعیاری کھانا دیا جارہا ہے۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے کہا کہ ہم دوپہر 2 بجے سے جیل کے باہر بیٹھے ہیں، چھ لوگوں کا ملاقات کے لیے نام دیا تھا، ہمیں کہا گیا کوئی سیاسی گفتگونہیں ہو گی، میں نےکہا بانی سےکوئی موسم کا حال ڈسکس نہیں سیاسی بات ہی کریں گے، حکومت کے ایسےحربوں سے سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

شبلی فرازکا کہنا تھا کہ جیل میں سختی کا مقصد بانی پی ٹی آئی کوتوڑنا تھا، اللہ نےبانی کوایسا ایمان دیا وہ ٹوٹتا نہیں،عمران خان ملک کےعوام کی جنگ لڑرہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نوازشریف کی طرح معاہدہ کرکےلندن نہیں گیا۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج نے کہا کہ سات گھنٹےکا سفر کر کے اڈیالہ جیل بانی سے ملاقات کرنےآئی تھی، ہمیں جیل میں ملنے نہیں دیا گیا، حکومت کی یہ حرکت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اس ظلم اورجبرکا جواب دینا پڑےگا، ہم سیاست دان ہیں بانی سے سیاسی گفتگو ہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کےسیل کا دورہ کریں، عمران خان کی جب کال آئےگی لبیک کہیں گے، میرا لیڈر بہادر ہے نوازشریف کی طرح پلیٹ لیٹس گرا کر ملک سے بھاگا نہیں، نوازشریف، زرداری اور مریم نواز یاد رکھنا کرسی صدا نہیں رہنی، ہمارا وقت بھی آئےگا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ یہ فاشسٹ حکومت کا اصل چہرہ ہے، ہم منتخب نمائندے ہیں اپنے لیڈر سے سیاسی گفتگو ہی کریں گے، مریم نواز کے دور میں خواتین کی بےحرمتی ہورہی ہے، ہمیں پنجاب میں جمہوری حق سےمحروم رکھا جارہا ہے، مریم نوازیاد رکھیں ہم ایسےہتھکنڈوں سےدباؤمیں نہیں آئیں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جیل حکام کوحکومت کا چمچہ نہیں بننا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کےساتھ سلوک قابل مذمت ہے، ہم حکمت عملی بنا رہے ہیں پورے ملک میں باہرنکلیں گے، ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کے لیے لڑیں گے، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی دیگرجماعتوں سےبھی ملاقات کریں گے، تحریک انصاف میں کوئی تقسیم نہیں سب ساتھ کھڑے ہیں،بانی پی ٹی آئی کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی اٹھائیں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پہاڑ ٹوٹ گیا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کردیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے ہوگئی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے اضافہ کیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کواتین کا مخافظ قرار دے دیا

میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کواتین کا مخافظ قرار دے دیا

امریکی صدارتی انتخابات میں صرف چند دن باقی رہ گئے، انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد خود کو خواتین کا محافظ بھی قرار دیدیا۔

وسکونسن میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کملا ہیرس اور جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان لوگوں نے جرائم پیشہ تارکین وطن کو امپورٹ کیا اور انہیں اس ملک میں داخل ہوکر ہماری بچیوں اور عورتوں پر حملے،  انہیں ریپ اور قتل کرنے کی اجازت دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو ان مونسٹرز کو ہمارے بچوں کو اغوا کرنے اور مارنے دیتا ہے وہ اوول آفس کے قریب بھی نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے میری ٹیم نے منع کیا تھا کہ میں یہ جملہ ادا نہ کروں لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ خواتین کو پسند ہو یا نہ ہو لیکن میں ان کی حفاظت کروں گا۔

انہوں نے مجمے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یہاں کوئی ایسی خاتون موجود ہے جو نہیں چاہتی کہ اس کی حفاظت کی جائے،  کوئی ایسی خاتون جو نہیں چاہتی کہ امریکی صدر اس کی حفاظت کرے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قراردیتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو انتہائی جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی آزادی اور ذہانت کو ترجیح نہیں دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll