آل پاکستان محمد علی جناح اوپن لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ چیف آف آرمی اسٹاف کپ 2026 کا شاندار انعقاد
چمپئین شپ کی اختتامی تقریب میں معزز مہمانوں اور شوٹنگ کمیونٹی کے سینئر نمائندگان نے شاندار کارکردگی پر شوٹرز میں تمغے اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔


ویب ڈیسک: آل پاکستان محمد علی جناح اوپن لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ چیف آف آرمی اسٹاف کپ 2026 کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 7واں ایڈیشن 13 سے 15 فروری کو ملتان میں منعقد کیا گیا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے مجموعی طور پر 61 ماہر نشانہ بازوں نے بھر پور حصہ لیا۔
ان مقابلوں میں بلوچستان سے 15 رکنی دستہ بھی شامل ہوا 300 سے 1000 گز تک کے آٹھ لانگ رینج رائفل میچز میں کھلاڑیوں نے مشکل موسمی حالات کے باوجود اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
اسی طرح فل ٹارگٹ رائفل ٹرافی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار، ایف فری اسٹائل اوپن ٹرافی میں ولید گل، ٹیکٹیکل میچ میں لیفٹیننٹ جنرل احسان گلریز، اور آئرن سائٹ رائفل میچ میں نور زمان فاتح رہے۔جبکہ انفرادی مقابلوں میں 300 میٹر اسپورٹنگ رائفل میچ میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار اور 900 یارڈ ایف ٹی آر میچ میں لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
.webp)
اسی طرح 1000 یارڈ ایف ٹی آر کے پہلے میچ میں جنید وقاص اقبال، ایف ٹی آر میچ نمبر 2 میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار جبکہ 1000 یارڈ ایف اوپن میچز نمبر 1 اور 2 میں ولید احمد گل نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ جبکہ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی ذوالفقار نے ایف ٹی آر ایگریگیٹ جبکہ ولید احمد گل نے ایف اوپن 1000 گز اور ایف اوپن ایگریگیٹ کے نئے قومی ریکارڈ قائم کیے۔

چمپئین شپ کی اختتامی تقریب میں معزز مہمانوں اور شوٹنگ کمیونٹی کے سینئر نمائندگان نے شاندار کارکردگی پر شوٹرز میں تمغے اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن نے ملک میں لانگ رینج رائفل شوٹنگ کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ قومی لانگ رینج رائفل ٹیم اگست 2026 میں برطانیہ میں ہونے والی 7ویں ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 6 گھنٹے قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 5 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- ایک دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- ایک دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل






