ٹی 20 ورلڈکپ : صدر ، وزیراعظم کی قومی ٹیم کوسیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے پر گرین شرٹس ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق آج بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر مملکت نے لکھا کہ بہت اچھے! غیر معمولی باصلاحیت اور خوش قسمت پاکستانی ٹیم۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، شاہین آفریدی نے زبردست باؤلنگ کی ہے، آپ ایک جوہر ہیں،
صدر مملکت نے کہا کہ خدا جانتا ہے کہ ہمیں اپنی ترقی کے لیے اس خوشخبری کی ضرورت تھی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے گرین شرٹس کو سیمی فائنل کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انشا اللہ ہم جیتیں گے۔
Well done! Exceptionally talented and lucky Pakistanis ? Allah Shukar we make it to the semi-finals ?Great bowling by @iShaheenAfridi, you are a gem. God knows we needed this good news to uplift us. Good luck to the green shirts for the semi-finals. Inshallah we will win.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 6, 2022
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پاکستان ٹیم کی کامیابی کو “عظیم لمحہ” قرار دیتا ہوئے کہا کہ سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہالینڈ کو بھی مبارکباد پیش کی ۔
Big moment. Congratulations to all of you. Well played, Pakistan ?? … and Netherlands :)
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 6, 2022
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے گروپ 2 کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
.jpg&w=3840&q=75)
پولیس انتظار کرتی رہی مگر کوئی احتجاجی نہیں آیا ، وزیر اعلی ٰ پنجاب
- 9 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی، ضلعی انتظامیہ متحرک
- 8 گھنٹے قبل

امریکا نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف اور نئی تجارتی پابندیاں عائد کر دیں
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
- 9 گھنٹے قبل

اعظم نذیر تارڑ کی اپوزیشن کو مذاکرات کی نئی پیشکش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل
- 14 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 14 گھنٹے قبل

طالبان حکومت کا پاکستانی بائیکرز کا پرتپاک خیرمقدم، کابل میں خصوصی تقریب
- 14 گھنٹے قبل

"معافی مانگیں تو معافی ممکن ہے ، عمران خان کو مشروط ریلیف کی پیشکش
- 8 گھنٹے قبل

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا دعویٰ: پولیس والے خود کہہ رہے تھے کہ وہ بانی کے ساتھ ہیں
- 13 گھنٹے قبل

صحافیوں پر پر تشدد واقعات کی غیر مشروط معذرت کر تاہوں ، عطاتاررڑ
- 12 گھنٹے قبل

آئرلینڈ ویمنز کی پاکستان پر 11 رنز سے فتح
- 8 گھنٹے قبل