لاہور : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے منگل سے وزیرآباد سے ہی دوبارہ مارچ شروع کرنے کااعلان کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے مارچ دوبارہ شروع ہوگا ۔
ان کاکہناتھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ منگل کو لانگ مارچ وزیر آباد سے دوبارہ شروع ہوگا اور 10 سے 15 روز میں مارچ راولپنڈی پہنچے گا جہاں سے وہ خود مارچ کی قیادت کریں گے۔
عمران خان نے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُن کو توہین مذہب کے نام پر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی بات کی ہے میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں لیکن جوڈیشل کمیشن کیا کرے گا ؟ ایف آئی آر درج کرانا میرا حق ہے لیکن جن تینوں کا نام لے رہا ہوں ان کے استعفیٰ کے بغیر شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں عام آدمی کو انصاف نہیں ملتا،یہ میرا حق ہے ، تفتیش ہو گی تو سب پتہ چل جائے گا، ملزم کا ویڈیو بیان کیسے لیک ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، میں سابق وزیر اعظم ہوں اور اپنی پارٹی کا سربراہ بھی ہوں ، 3 دن ہوگئے ہیں پنجاب میں ہماری حکومت ہے لیکن ایف آئی آر درج نہیں کرا پائے ۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہماری اپنی پولیس منع کر رہی ہے، میں اپنی ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا تو عام آدمی کا کیا ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ سائفر معاملے کی بھی تحقیقات کرائی جائیں، مداخلت تھی یا سازش، اگر سائفر ڈرامہ تھا تو کیوں اس کی تحقیقات نہیں کی جاتی ۔ دنیا کی جمہوری حکومتوں میں کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا۔ صاف و شفاف تحقیقات کیسے کریں گے؟ مجھے ملک میں صاف و شفاف تحقیقات چاہیے ، ۔چیف جسٹس صاحب، آپ کے پاس درخواست آئی ہوئی ہے تحقیقات کرائیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ میرے خلاف مریم نواز ، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف نے پریس کانفرنسز کیں، ابھی ایف آئی آر بھی نہیں کٹی کہ سوشل میڈیا میں ٹوئٹس آنا شروع ہو گئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس اور حکومت ہماری اور گرفتار ملزم کا ویڈیو بنا کر لیک کیا جاتا ہے ، آئی جی سے جب پوچھا کیسے ملزم کی ویڈیو لیک ہوئی تو کہتا ہے کہ یہ ہیک ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں جوڈیشل کمیشن سب سے پہلے ارشد شریف کیس کی تحقیقات کرے ، پتا چلنا چاہیے ارشد شریف ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوا، انھوں نے بہت لوگوں کو بتایا تھا کہ کون لوگ ملوث ہیں ، ارشد شریف کی والدہ اور دیگر ساتھیوں کو بھی پتا تھا کہ ارشد شریف کو کس سے خطرہ ہے۔
عمران خان نے اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم کیس ہے چیف جسٹس صاحب اس معاملے پر مکمل تحقیقات کریں ۔

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 3 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 2 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 2 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 3 گھنٹے قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- ایک گھنٹہ قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 5 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل