Advertisement
پاکستان

 مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 10 2022، 4:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جمع کرا دیا ہے۔

 مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے دیے گئے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔

 

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

واضح رہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر 2018ء میں پیپلز پارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

Advertisement