لاہور : پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز آج وزیر آباد سے ہوگا۔


جی این این کے مطابق وزیر آباد سے شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کی قیادت کرینگے جبکہ فیصل آباد سے اسد عمر لانگ مارچ کی قیادت کریں گے ۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیو لنک سے خطاب کرینگے ۔
اس حوالے سے دونوں رہنماوں کے لئے الگ الگ کنٹینر تیار کئے گئے ہیں ، کنٹینرز پر بلٹ پروف روسٹرم اور بلٹ پروف شیٹس لگائی گئی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مارچ کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔
مارچ کے رستوں میں بلند عمارتوں پر اسنائیپرز تعینات کیے جائیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کے روٹ کی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی بھی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب خیبر پختون خوا میں تین مقامات سے شرکا لانگ مارچ کیلئے روانہ ہوں گے ، ہزارہ ریجن، جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ریجن سے بھی مارچ کیا جائے گا۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ٹوئٹر ہینڈل سے اعلان میں کہا گیا تھا کہ قوم تیار ہے، کل سےلانگ مارچ کا آغاز اسی جگہ سے ہوگا جہاں چئیرمین عمران خان پرقاتلانہ حملہ ہوا تھا۔
قوم تیار ہے !
— PTI (@PTIofficial) November 9, 2022
کل سےلانگ مارچ کا آغاز اُسی جگہ سے ہوگا جہاں چئیرمین عمران خان پرقاتلانہ حملہ ہواتھا #رُکنانہیں_جھُکنانہیں pic.twitter.com/VSdnW13fcG
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جو 3 نومبر کو جی ٹی روڈ پر وزیرآباد کے علاقے میں عمران خان پر فائرنگ کے بعد روک دیا گیا تھا ۔ واقعہ میں ایک کارکن جاں بحق جبکہ عمران خان سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے ۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 10 minutes ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 5 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago



