ریاض : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے تحفظ و سلامتی کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ریاض میں سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کمیٹی کی سیاسی و سلامتی وزارتی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے مشترکہ طور پر کی ۔
دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور تذویراتی تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کی قیادت کی امنگوں کو پورا کرنے کیلئے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں نے بدلتے علاقائی اور عالمی ماحول کے حوالے سے اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا اور بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر، افغانستان، یمن اور شام سمیت باہمی تشویش کے تمام امور پر رابطوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ نے دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جاری تعاون کی اہمیت پر زور دیا جو خطے کے ممالک کی سلامتی اور استحکام کو کمزور کر رہے ہیں۔
انہوں نے دونوںبرادر ملکوں کے درمیان موجودہ فوجی اور دفاعی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دوروزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں ۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 26 minutes ago

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 3 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 minutes ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- an hour ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 14 minutes ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 10 minutes ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago




