اسپین کے شمال مغرب میں واقع گاوں دو لاکھ 59 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی پانچ کروڑ 61 لاکھ روپے میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔


سالٹو ڈی کاسٹرو گاوں پرتگال کی سرحد سے متصل ہے اور سپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے تقریباً تین گھنٹے کی مسافت پر زمورا صوبے میں واقع ہے۔
ہسپانوی میڈیا کے مطابق اس گاوں میں 44 رہائشی مکانات، ایک ہوٹل، ایک سکول اور ایک میونسپل سوئمنگ پول کے ساتھ ساتھ ایک بیرک بھی شامل ہے جہاں پہلے سول گارڈ رہتے تھے، تاہم اس گاوں میں آج تک کوئی آباد نہیں ہو سکا اور یہ تین دہائیوں سے اپنے رہائشیوں کا انتظار کر رہا ہے۔
موجودہ مالک نے سیاحتی مقام بنانے کی غرض سے اس گاوں کو 2000 کی دہائی کے آغاز میں خریدا تھا ، تاہم یورو زون کے بحران نے ان کے منصوبے کو پنپنے نہیں دیا۔
ویب سائٹ پر گاؤں کی فروخت کے اشتہار کے ساتھ 80 سالہ مالک کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ میں اس گاوں کو اس لیے بیچ رہا ہوں کیوں کہ میں شہر کا رہنے والا ہوں اور گاؤں کا خیال نہیں رکھ سکتا، اشتہار کو ایک ہفتے میں 50 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل






