جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان پر حملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر حملے سمیت دیگر معاملات کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان پر حملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز نے سپریم کورٹ اور ملک کی مختلف رجسٹریوں میں درخواستیں دائر کی ہیں۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے عمران خان پر حملے، اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو اور ارشد شریف قتل کی عدالتی تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ عدالت کے دروازے پر کھڑے ہیں، پارٹی کے تمام ایم این ایز اور سینیٹرز ہمارے ساتھ ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا مارشل لاء کیلئےعدالتوں سے گزرناہوگا،ملک میں مارشل لا یا ایمرجنسی لگنے کی افواہیں ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سابق وزیراعظم پر حملہ ہوا، 3 لوگوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا،ایک سینیٹر کو گھر سے اٹھا کر سیکیورٹی اہلکاروں نے ظلم کیا، میری نازیبا ویڈیو جاری کی گئی، چیرمین سینیٹ غیرت دکھا کر استعفی دیں کیونکہ میں ان کا مہمان تھا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے واقعات ہوئے، جن کےحقائق پاکستانی قوم جاننا چاہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں 3 باتوں پر جوڈیشل کمیشن ضرور بنانا چاہیے،عمران خان پر حملہ ہوا بعد میں ہماری درخواست پر مقدمہ درج نہیں ہوا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کے معاملے پر تحقیقات کی جائیں، درخواست میں ارشد شریف قتل کی شفاف تحقیقات کرنے کی استدعا کی ہے۔

پاکستان

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گل بار خان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے مابین ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئرمحمد انور اور وزیر تعلیم شہزاد آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عبدالعلیم خان اور حاجی گل بار خان کی ملاقات میں تتہ پانی اور قراقرم ہائی وے پر آر سی پل کی تعمیر، بابو سرٹنل کا افتتاح و روڈ کی تعمیر، شوتار،جاگ لوٹ اور سکردو روڈ کی تعمیر پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا تھا۔


سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


تاہم اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو دے دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ یہ فیصلہ اپوزیشن کو کرنا ہے انہیں جو بھی نام دیا جائے گا وہ چیئرمین پی اے سی بنے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ

بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں، تاجروں کی شہباز شریف کو تجویز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ

معروف پاکستانی تاجر عارف حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے بات چیت کرنےکا مشورہ دیدیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی میں تاجروں سے خطاب کے دوران معروف تاجر عارف حبیب نے معیشت کی بہتری اور ملکی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کو تجویز پیش کی کہ بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں۔

عارف حبیب نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح تک پہنچایا، آپ نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ 2 ہاتھ اور ملائیں، ایک ہاتھ اڈیالہ جیل کے باسی سے اور دوسرا ہاتھ بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے ملائیں۔

تاجروں سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات کو چیلنج سمجھ کر مقابلہ کریں گے، ہمیں ملکی مسائل کا ادراک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھول جائیں صوبوں میں کس کی حکومت ہے، پاکستان کے بہترین مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجروں کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، تہیہ کرلیں کہ آئندہ 5 برس میں برآمدات کو دگنا کریں گے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کی روک تھام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ چینی کی برآمدات کا کہا جا رہا ہے، صرف چینی کی نہیں بلکہ کئی اشیا کی بھی اسمگلنگ ہورہی ہے، ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے، اسمگلنگ کے خاتمے میں وقت لگے گا لیکن اس پر قابو پا لیں گے۔ نجکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ نجکاری کا عمل صاف و شفاف ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll