رہائش منتقل کرنے کی وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں،دعا بھٹو کی درخواست کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا


کراچی کی فیملی کورٹ میں دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ کے خلاف دائر خلع کا دعوی واپس لے لیا۔دعا بھٹو نے عدالت میں درخواست جمع کرائی کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کر دی ہے۔
رہائش منتقل کرنے کی وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں،درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔دعا بھٹو کی درخواست کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا۔
گذشتہ روز فیملی عدالت ملیر کے روبرو ایم پی اے دعا بھٹو کی حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 29 نومبر کیلئے نوٹس جاری کئے،
دعا بھٹو نے خلع اور بچے کیلئے نان نفقہ کی درخواست دائر کررکھی تھی۔ دعا بھٹو نے ماہانہ سات لاکھ روپے اخراجات کی مد میں دینے کا مطالبہ کیا تھا، گھر کے اخراجات اور مکان کے کرائے کی مد میں دو لاکھ ماہانہ الگ دیئے جائیں۔
بچے کی کفالت اور گارڈین کی ذمہ داری بھی دی جائے۔ یہ بھی اختیار دیا جائے کہ بچہ کو آزادانہ طور پر ملک کے اندر اور باہر لے جاسکوں۔۔
خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ پی ایس 99 کراچی ایسٹ جب کہ دعا بھٹو خواتین کی مخصوص نشست سے رکن سندھ اسمبلی ہیں، دونوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔
دونوں نے 2018 کے عام انتخابات کے فوری بعد شادی کی تھی، جسے تین سال تک خفیہ رکھا گیا تھا، تاہم ستمبر 2021 میں دعا بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد شادی کا اعتراف کیا گیا تھا۔
دعا بھٹو کی جانب سے خلع کا کیس دائر کرنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ 2018میں علیم عادل شیخ سے شادی ہوئی تھی۔پانچ لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کیا گیا۔
نکاح نامہ حلیم عادل شیخ کے پاس ہے جو آج تک مجھے نہیں دیا گیا۔حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا۔حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ بدتمیزی، ذہنی ٹارچر کرتے رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ کا رویہ نامناسب ہے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ حلیم عادل شیخ نے اپنی پہلی دو بیویوں کو بنگلوں میں رکھا ہوا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 17 hours ago

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- an hour ago

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- 18 minutes ago

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 20 hours ago

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- 11 minutes ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 19 hours ago

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 18 hours ago

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 18 hours ago

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- an hour ago

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- an hour ago

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 7 minutes ago

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 20 hours ago







.jpg&w=3840&q=75)
