اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر قومی ائیر لائن کی استنبول کے لیے براہِ راست پروازوں کا آج سے آغاز ہو گیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکیہ میں مضبوط اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، پی آئی اے کی پروازوں کی شروعات دونوں اسلامی ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کی تجدیدِ نو ہے۔
پی آئی اے کی ترکیہ کے لیے پروازوں سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکا کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی۔
پی آئی اے استنبول سے ترکش ایئر لائن کی منسلک پروازوں سے امریکا ، برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں تک سفری سہولتیں فراہم کرنے والی پہلی پاکستانی فضائی کمپنی ہے۔
پی آئی اے کی لاہور سے ہفتہ وار 2 اور اسلام آباد سے 4 پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔
لاہور ایئر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی وزیرِ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے تاریخی اور مشترکہ ثقافتی رشتے سے منسلک ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی آئی اے کا استنبول آپریشن پاکستان اور ترکیہ کے سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 75 ویں سالگرہ کے طور پر کیا گیا ہے، پی آئی اے اپنی سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 8 گھنٹے قبل

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 9 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 5 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 10 گھنٹے قبل

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 9 گھنٹے قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 6 گھنٹے قبل

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل