سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ملک کی تقدیر سے کھیل رہا ہے۔


تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت ہٹائی گئی ہے ہماری معیشت کا قتل ہوا ہے۔ دو خاندانوں نے ہمارا قرضہ 4 گنا بڑھایا، اگر ہمیں ان کی جانب سے لئے گئے قرضے کی قسطیں واپس نہیں کرسکتے، تو ہم دیوالیہ ہوجاتے ہیں اور پوری دنیا ہمیں پیسے دینا بند کردیتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر ہم دیوالیہ ہوئے تو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید نیچے جائے گا، روپے کی قدر کتنی گرے گی اس بارے میں کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کیونکہ دیوالیہ ہونے کی وجہ سے ڈالر ہمارے ملک میں نہیں آئیں گے۔ میرا سوال موجودہ حکومت کو لانے والوں سے ہے کہ اس سب کا ذمہ دار کون ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں 50 سال کے دوران سب سے زیادہ مہنگائی گزشتہ 7 ماہ میں ہوئی ہے۔ ہمارے دور میں مہنگائی 16 فیصد اور آج 27 فیصد ہوچکی ہے، ہمارے دور میں معیشت بڑھ رہی تھی اور ملک ترقی کر رہا تھا، آج ہماری برآمدات گر رہی ہیں، ترسیلات زر گھٹ گئیں اور ٹیکس وصولیاں بھی کم ہوگئی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسحاق ڈار کو خاص طور پر باہر سے لایا گیا، اسحاق ڈار نے کہا موڈیز کو ٹھیک کروں گا اب غائب ہو گیا ہے، 2 ڈاکو خاندانوں کے دور میں بھارت اور بنگلا دیش معاشی میدان میں پاکستان سے آگے نکل گئے، ان کی دولت میں اضافہ ہونے لگا اور پاکستان مقروض ہونے لگا۔
عمران خان نے کہا کہ جو قرض دے گا وہ ہم سے قیمت بھی وصول کرے گا، اگر پاکستان قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرتا ہے تو اس سے نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، نواز شریف سرکاری خرچے پر 23 مرتبہ لندن کے نجی دورے پر گئے، آصف زرداری نے دبئی کے 50 دورے کئے، یہ لوگ برطانیہ میں بیٹھ کر ڈیل کرتے ہیں اور گرین سگنل ملنے پر واپس آجاتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں دیکھی، جنگل کے قانون میں خوشحالی نہیں آسکتی۔
چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم حکومت میں رہ کر یہ کہتے رہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر ایک ایجنڈا کے تحت کام کررہا ہے، الیکشن کمیشن نے 8 مرتبہ ہمارے خلاف فیصلے دیے اور 8 مرتبہ عدالت نے وہ فیصلے ختم کئے، الیکشن کمیشن نے ہمیں فارن فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ کیس میں پھنسایا ہوا ہے۔
نواز شریف سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ایک مفرور اور سزا یافتہ شخص کیسے ملک کے فیصلے کرسکتا ہے، دنیا میں میرٹ پر فیصلے ہوتے ہیں اور اسے میرٹ کا مطلب بھی نہیں پتہ، انہوں نے کبھی میرٹ پر فیصلے نہیں کئے، شہباز شریف وہی کرے گا جو نواز شریف کرے گا، جمہوریت ڈنڈے اور بندوقوں پر نہیں اخلاقیات پر چلتی ہے، نواز شریف کو ڈر ہے کہ الیکشن کرایا تو عمران خان جیت جائے گا، اس لئے وہ ملک کے تقدیر سے کھیل رہے ہیں۔
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 17 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 17 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 12 hours ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 13 hours ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 14 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 17 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 2 days ago
