Advertisement
پاکستان

اگر انتخابات تاخیر سے بھی ہوئے تو پی ٹی آئی پھر کامیاب ہو گی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انتخابات تاخیر سے بھی ہوئے تو پی ٹی آئی پھر کامیاب ہو گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 16th 2022, 12:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اگر انتخابات تاخیر سے بھی ہوئے تو پی ٹی آئی پھر کامیاب ہو گی، عمران خان

لانگ مارچ کے شرکا سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں معیشت ترقی کررہی تھی ، سازش کے تحت حکمرانوں کو اقتدار پر بٹھایا گیا، ہمیں بتایا گیا شہباز شریف جینئس ہے، اس سے قابل کوئی نہیں ، اسٹیلبشمنٹ سے کہا تھا ان سے ملک نہیں سنبھلے گا۔

انہوں نے کہا کہ پچاس سال میں سب سے زیادہ مہنگائی گزشتہ سات ماہ کے دوران ہوئی ، بتایاجائے ذمہ دار کون ہے؟ ان دو خاندانوں نے دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھایا ، خود امیر ہوگئے ، عوام مقروض ہوگئے ،  ان کو جب خطرہ ہوتا ہے باہر بھاگ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب کے پاس تینوں لینڈ مارک کیسز ہیں، ارشد شریف ایسا صحافی تھا جس کے ضمیرکی کوئی قیمت نہیں تھی، اسے دھمکیاں دے کر ملک سے بھگایا گیا، اعظم سواتی کو تنقیدی ٹویٹ پر ننگا کر کے مارا گیا، کِدھرسے انصاف ملے گا چیف جسٹس صاحب اس لیے آپ کے پاس گئے ہیں، سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، مجھ پرقاتلانہ حملہ ہوا، سازش بارے پہلے ہی بتادیا تھا، تین نام لیے اب تک میری درخواست پر مقدمہ درج نہیں ہوا، سابق وزیراعظم ہوں، چیف جسٹس صاحب یہ لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین لوگوں کا نام درج کرانا میرا بنیادی حق ہے، ہوسکتا ہے انویسٹی گیشن میں یہ نام غلط ثابت ہو جائیں، اپنی حکومت ہونے کے باوجود ایف آئی آردرج نہیں کرا سکا، یہی توکہتا ہوں ملک میں طاقت وراورکمزورکے لیے الگ الگ قانون ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ملک میں انصاف نہ ملنا ملک کی تباہی کا سبب ہے، چیف جسٹس صاحب ہم انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں انصاف کی کہیں اور امید نہیں، چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کے قریب اوراس کو ہینڈلربھی کنٹرول کر رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر اور کراچی کے الیکشن کمشنر کے خلاف ہم عدالت گئے ہیں، ہم تو بار بار کہہ رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدار نہیں، وہ بار بار ہمارے خلاف فیصلے کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے توشہ خانہ کیس میں ڈس کوالیفائی کر دیا، لکھ کر دیتا ہوں توشہ خانہ کیس میں کوئی غیرقانونی چیزثابت نہیں ہوگی، آصف زرداری، نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے نہیں سنائے جا رہے، آصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ سے چارمہنگی گاڑیاں لیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب اداروں میں میرٹ ہو گا تو تبھی ادارے مضبوط ہوتے ہیں، نوازشریف میرٹ پر فیصلہ نہیں کرے گا، پہلے چوروں کومسلط کیا پھر انہوں نے اپنے کیسز ختم کر دیئے، شہبازشریف کیس کے چارگواہان مرگئے کسی نے نہیں پوچھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بزدل آدمی ہے، الیکشن میں ہارنے کا خوف ہے، نوازشریف جمخانہ میں بھی اپنے امپائرکھڑے کرکے میچ کھیلتا تھا۔

مزید کہا کہ نوازشریف کو ڈر ہےعمران خان الیکشن جیت جائے گا، کرپٹ آدمی بزدل ہوتا ہے یہ پاکستان کی تقدیرسے کھیل رہا ہے، حقیقی آزادی مارچ کا مقصد ملک میں انصاف قائم کرنا ہے۔

Advertisement
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 13 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 13 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement