جی این این سوشل

پاکستان

لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا ہے، بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خان صاحب کا مقصد غیر جمہوری کھیل کھیلنا ہے، خان صاحب یہ فیصلہ ہونے دیں اسی ہفتے یہ فیصلہ ہونے دیں، عمران خان کی آخری مایوس کن کوشش ہے اداروں کو آئینی کردار ادا کرنے سے روکیں، لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانا ہے، بلاول
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، وزیراعظم جو بھی آرمی چیف تعینات کریں گے ہم ساتھ ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لانگ مارچ کا کوئی جمہوری مقصد نہیں، خان صاحب نے اپنی تمام سیاست غیر جمہوری قوتوں کے کندھوں پر سوار ہوکر کی ہے، اب خان صاحب اور تمام قوتوں کو پیغام دیتا ہوں کہ یہ کھیل کھیلنا بند کریں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ خان صاحب کو جمہوری طریقے سے نکالا جائے، عمران خان نے عدم اعتماد سے بچنے کیلئے تاحیات توسیع کی پیشکش کی، جنرل باجوہ نے پاکستان کیلئے تاحیات توسیع کی پیشکش مسترد کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی سیاست اس سے جڑی ہوئی ہے کہ فیصلہ متنازع ہو، عمران خان آئین پر عمل کرنے کو متنازع کرنا چاہتے ہیں، عمران خان آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ناکام کرنا چاہتے تھے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے، پاکستان کی معیشت اور عوام کو نقصان ہوا، گزشتہ دور حکومت کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ملک کی معیشت کو اتنا نقصان پہنچایا گیا کہ ہم ڈیفالٹ کے خطرے میں ہیں، عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آکر آئی ایم ایف سے مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

پاکستان

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ن لیگ کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 11ورق لیگ کے 5 ارکان ہیں۔

آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی،پی ایم ایل(ض)، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

دستاویز کے مطابق پنجاب سے 49اور خیرپختونخواسے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال، چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے۔

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔

نوشکی، چاغی، تفتان میں حالیہ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ تفتان چاغی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ رات گئے ہونے والی بارش سے تفتان نوشکی چاغی سمیت دیگر 22اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےْ

نوشکی میں جھیل زنگی ناوڑ کے بند میں شگاف پڑنے سے جھیل کے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے، جس کی فوری طور پر بھرائی کی ضرورت ہے۔ پانی کے اخراج سے جھیل کا پانی مختلف حصوں میں کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت مشہور شگار گاہ کے پانی کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔ نوشکی کی جھیل زنگی ناوڑ کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے نشیبی آبادی کے زیر آباد آنے کا خدشہ ہے۔

بند ٹوٹنے پر نصیر آباد، جبار اور دیگر آبادیوں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔ اُدھر تفتان میں سیلابی ریلے سے ایک شخض کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کی برآمدات اور ترسیلات زرمیں اضافہ ہوا ، وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ریفارمز کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات اور ترسیلات زرمیں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کام کررہے ہیں۔ ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم کمزور ہے، بجلی چوری میں کمی لانے کیلئے مختلف فیصلے کئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ابھی ہمیں اور محنت کی ضرورت ہے، ہمارا اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ کا جو ایجنڈا ہے، ان کے جڑوں میں جو بیماری ہے اس کا خاتمہ اینٹی بایوٹک سے نہیں ہوگا بلکہ سرجیکل آپریشن سے ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll