جی این این سوشل

جرم

گوجرانوالہ: طالبہ نے ڈاکو سے پستول چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

گوجرانوالہ کے علاقے گلشن کالونی میں یونیورسٹی کی طالبہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے اسلحہ چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوجرانوالہ: طالبہ نے ڈاکو سے پستول چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

طالبہ یونیورسٹی بس کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران مسلح ڈاکوؤں نے اس سے پرس چھیننے کی کوشش کی۔

طالبہ نے مزاحمت کرتے ہوئے ملزم سے پستول چھین لی، اس دوران شہری بھی موقع پر جمع ہوگئے۔

دونوں ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبہ ملزمان سے کہتی ہے کہ تم لوگوں کو لگتا ہے کہ لڑکیاں کمزور ہوتی ہیں۔

طالبہ ویڈیو میں ملزم سے چھینی گئی پستول بھی دکھاتی ہے۔

تجارت

وزیر خزا نہ کی البرکہ بینک لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات

بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزا نہ کی البرکہ بینک لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات

اسلام آباد :  وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے پائیدارترقی وخوشحالی یقینی بنانے کے بارے میں دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ سے متعلق حکومتی عزم ظاہر کیاہے۔

انہوں نےاسلام آباد میں البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرزاورتمام غیرملکی شیئرہولڈر سے ملاقات بھی کی ۔

بورڈآف ڈائریکٹرزاورغیرملکی شیئرہولڈر نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پراعتماد کااظہار کیا اور ترقی اورمالی استحکام کوفروغ دینے سے متعلق اقدامات کی حمایت کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ، وزیرخزانہ اورنگزیب ملک  نے تاجروں اورکاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور اُن کے تحفظات دور کرنے کے بارے میں حکومتی عزم ظاہرکیاہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میرسے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیاکہ کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے اورملک کی اقتصادی ترقی کے بارے میں ان کی کوششوں میں سہولت دینے کے لئے ملکرکام کیاجائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے والے ممالک کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، نائب ترجمان امریکی وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کاہ ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے والے ممالک کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 انہوں نے ایران کے ساتھ کاروباری معاہدوں کو بڑھاوا دینے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیش رفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، معاہدے کے ذمہ داروں کو آگاہ رہنا چاہیے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ معاہدے کے ذمہ داروں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھے، زیادہ تباہی والے جنگی ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے سپلائرز کو پابندیوں کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں، امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ

بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں، تاجروں کی شہباز شریف کو تجویز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجروں کا وزیر اعظم کو عمران خان سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات استوار کرنے کا مشورہ

معروف پاکستانی تاجر عارف حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھارت سمیت پڑوسی ممالک اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے بات چیت کرنےکا مشورہ دیدیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے کراچی میں تاجروں سے خطاب کے دوران معروف تاجر عارف حبیب نے معیشت کی بہتری اور ملکی مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم کو تجویز پیش کی کہ بجلی کی قیمت میں کمی کریں، یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں۔

عارف حبیب نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ نے اسٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح تک پہنچایا، آپ نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ 2 ہاتھ اور ملائیں، ایک ہاتھ اڈیالہ جیل کے باسی سے اور دوسرا ہاتھ بھارت سمیت پڑوسی ممالک سے ملائیں۔

تاجروں سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات کو چیلنج سمجھ کر مقابلہ کریں گے، ہمیں ملکی مسائل کا ادراک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھول جائیں صوبوں میں کس کی حکومت ہے، پاکستان کے بہترین مفاد میں مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجروں کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، تہیہ کرلیں کہ آئندہ 5 برس میں برآمدات کو دگنا کریں گے۔ انہوں نے تاجروں سے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کی روک تھام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے تاجروں کو بتایا کہ چینی کی برآمدات کا کہا جا رہا ہے، صرف چینی کی نہیں بلکہ کئی اشیا کی بھی اسمگلنگ ہورہی ہے، ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے، اسمگلنگ کے خاتمے میں وقت لگے گا لیکن اس پر قابو پا لیں گے۔ نجکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ نجکاری کا عمل صاف و شفاف ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll