پاکستان
وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیا
وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ کے تحت کسی آفیسر کو ری ٹین کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قوائد کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کر نے کی سمری وفاقی کابینہ کو دکھائی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی منظوری دی۔ وزارتِ دفاع نے پہلے ہی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ریٹائرمنٹ کی اجازت نہیں دی تھی۔
قانون کے مطابق میجر اور اس سے اوپر کے رینک کے آفیسر ریٹائرمنٹ کے لیے وزارتِ دفاع سے اجازت لیتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری تیارکی گئی تھی۔
پاکستان
آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی فوجی وفد نے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔
پاکستان
کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہیں ہوسکے
پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اسکواڈ اور فینز کے ویزوں کے حوالے سےابھی کچھ نہیں بتایا گیا، پی سی بی ایک ہفتے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے، ایک ہفتے سے ویزوں کے جلد اجرا کے حوالے سے کہا گیا لیکن ہفتے کے آخری روز بھی ویزوں کا اجرا نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مسئلے سے متعلق آگاہ کردیا، معاہدے کے مطابق بروقت ویزے جاری کرنے کا کہا تھا۔
پاکستان
نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انہیں مشاورت کے لیے لندن مدعو کیا تھا اور ان کی واپسی کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ نواز شریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شہباز شریف نواز شریف کی ہدایت پر لندن میں ہونے والے غیر معمولی مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے پارٹی آفس پہنچے ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر مریم نواز کے علاوہ اسحاق ڈار، عابد شیر علی، میاں جاوید لطیف، طلال چوہدری، برجیس طاہر اور شیخ روحیل اصغر سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انہیں مشاورت کے لیے لندن مدعو کیا تھا اور ان کی واپسی کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
اگر ایران ایٹمی طاقت بنا تو ہم بھی ایسا کریں گے: سعودی ولی عہد
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں پاکستانی کرنسی نے ڈالر کو پچھاڑ دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
توڑپھوڑ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا نے ہندوستان کی ٹریول ایڈوائزری کو مسترد کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلہ
-
صحت 2 دن پہلے
کراچی کے بعد لاہور میں بھی آشوب چشم کے کیسز میں اضافہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ نے چینلز کا نیا فیچر متعارف کرادیا